
دھرم شالہ، 23 جون (ہ س)۔ ہماچل سے تعلق رکھنے والے کرکٹر پکھراج مان کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے سینٹر آف ایکسی لینس کے زیر اہتمام
مردوں کے ایمرجنگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 6 جولائی سے 24 جولائی تک بنگلورو میں منعقد ہونا ہے۔ پکھراج مان کو 'ٹیم سی' کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے لیے منتخب کھلاڑیوں کو 5 جولائی کو بنگلور پہنچنا ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد