بھارت-امریکہ نے دو طرفہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر بات چیت شروع کی
نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ ہندوستان اور امریکہ نے منگل کو اپنے مجوزہ دو طرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) کے پہلے مرحلے پر بات چیت شروع کی۔ یہ میٹنگ وزارت تجارت اور صنعت کے ہیڈکوارٹر وانجیہ بھون میں جاری ہے۔ بات چیت کی قیادت مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش
ڈیل


نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ ہندوستان اور امریکہ نے منگل کو اپنے مجوزہ دو طرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) کے پہلے مرحلے پر بات چیت شروع کی۔ یہ میٹنگ وزارت تجارت اور صنعت کے ہیڈکوارٹر وانجیہ بھون میں جاری ہے۔

بات چیت کی قیادت مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل اور امریکی تجارتی نمائندے جیمسن گریر کررہے ہیں۔ دونوں ممالک کے نمائندوں نے مجوزہ دو طرفہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے سے متعلق امور پر بات چیت شروع کی۔ یہ میٹنگ اس ماہ (2تا4 جون) کے شروع میں قومی دارالحکومت میں ہونے والے معاہدے پر چیف مذاکرات کاروں کی سطح کی بات چیت کے بعد ہورہی ہے۔ اس سے قبل، راجیش اگروال نے 15 جون کو کہا تھا کہ دونوں وزراء کے درمیان ہونے والی بات چیت میں بنیادی طور پر فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز کرنے کی امید ہے۔

مرکزی کامرس سکریٹری راجیش اگروال اور ہندوستان کے چیف مذاکرات کار اور محکمہ تجارت میں ایڈیشنل سکریٹری درپن جین بھی میٹنگ میں شریک ہیں۔ اس سے پہلے، مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، وزارت تجارت اور صنعت، حکومت ہند کی جانب سے، محکمہ تجارت امریکہ کے تجارتی نمائندے جیمیسن گریر، ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور اور ان کے وفد کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتا ہے۔ ہم تجارتی معاہدے پر نتیجہ خیز بات چیت کے منتظر ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande