ڈی ٹی او وینکنا کی لاری حادثے میں موت پر ہریش راؤ کو شبہات
حیدرآباد ، 23 جون (ہ س)۔ بی آرایس کے ڈپٹی فلورلیڈرسابق ریاستی وزیرٹی ہریش راؤنے ضلع بھوپال پلی میں پیش آئے سڑک حادثے میں ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر( ڈی ٹی او)وینکناکی موت پرشکوک وشبہات کااظہارکرتے ہوئے اس کوریت اورکوئلہ مافیاکی دانستہ سازش قراردیا ہ
ڈی ٹی او وینکنا کی لاری حادثے میں موت پر ہریش راؤ کو شبہات


حیدرآباد ، 23 جون (ہ س)۔

بی آرایس کے ڈپٹی فلورلیڈرسابق ریاستی وزیرٹی ہریش راؤنے ضلع بھوپال پلی میں پیش آئے سڑک حادثے میں ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر( ڈی ٹی او)وینکناکی موت پرشکوک وشبہات کااظہارکرتے ہوئے اس کوریت اورکوئلہ مافیاکی دانستہ سازش قراردیا ہےاوراعلیٰ تحقیقات کراتے ہوئے حقائق کومنظرعام پرلانے کاحکومت سے مطالبہ کیا۔آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤنے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ریاست میں ریت اورکوئلہ مافیااس قدربے لگام ہوچکے ہیں کہ اب وہ ایماندارعہدیداروں کی جان لینے سے بھی نہیں کترارہے ہیں۔ جومافیا عہدیداروں کودھمکیاں دے کرغیرقانونی کاروبارچلارہاہے۔اگرکوئی عہدیداران کے سامنے کھڑاہوکرسوال کرتاہے توکیایہ مافیااسے لاری سے کچل کرماردےگا۔ یہ انتہائی تشویشناک معاملہ ہے ۔ ہریش راؤ نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ڈی ٹی اووینکنا کی موت کے پیچھے موجود تمام حقائق کو فوری طورپرعوام کے سامنے لایاجائے۔واقعے کی مکمل اورشفاف تحقیقات کروائی جائے مجرموں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں سخت ترین سزا دی جائے اورمستقبل میں ایسے مظالم کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ضلع بھوپال پلی کے کینورم منڈل کے تحت چیل پور کے مضافات میں آرڈی اوآفس کے سامنے ٹرانسپورٹ حکام کی جانب سے گاڑیوں کی معمولی کی جانچ کی جارہی تھی۔ اس دوران وہاں سے گزرنے والی ایک تیز رفتار کوئلے سے لدی ٹپرلاری نے ڈیوٹی پرموجودڈی ٹی اووینکنا کوانتہائی بے رحمی سے ٹکرماردی۔یہ حادثہ اتنا ہولناک تھا کہ وینکناکی موقع پرہی موت ہوگئی اوران کی نعش کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔حادثے کے بعدعلاقے میں سنسنی پھیل گئی اورپولیس نے کیس درج کر کے لاری ڈرائیور اور اس کے پس پردہ محرکات کی تفتیش شروع کردی ہے ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande