
حیدرآباد ، 23 جون (ہ س)۔ منگل کی صبح گڈی ملکاپورپولیس حدود میں زبردست آگ لگنے سے فرنیچرکی کم ازکم چھ دکانیں جل کرخاکسترہوگئیں۔ مغل کانالہ کے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ اور پولیس نے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابوپالیا۔ سوشل میڈیا پرشیئرکی گئی ویڈیوزمیں شہریوں کوخوف وہراس میں دکھایا گیا ہے۔گڈی ملکاپورپولیس نے کہاکہ آگ صبح کےاوقات میں لگی اورچھ دکانیں جل کرخاکستر ہوگئیں۔ آگ لگنے کی وجہ اور تخمینہ نقصان کی جانچ کی جارہی ہے۔ واقعے کے بارے میں شکایت درج کرناابھی باقی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ فائر آفیسربھانونے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے چھ فائرانجنوں کی ضرورت تھی۔ان تمام فائرانجنوں کے استعمال سے آگ پرقابوپانے میں آسانی ہوئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق