فیفا ورلڈ کپ: جرمنی کو بڑا جھٹکا، اسٹار ڈیفینڈر نیکو شلوٹربیک ٹورنامنٹ سے باہر
بوسٹن، 23 جون (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جرمنی کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے اسٹار ڈیفینڈر نیکو شلوٹربیک ٹخنے کی شدید چوٹ کی وجہ سے پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ یہ چوٹ انہیں گروپ مرحلے کے میچ کے دوران لگی تھی۔ میچ کے دوران زخمی ہونے کے
فیفا ورلڈ کپ: جرمنی کو بڑا جھٹکا، اسٹار ڈیفینڈر نیکو شلوٹربیک ٹورنامنٹ سے باہر


بوسٹن، 23 جون (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جرمنی کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے اسٹار ڈیفینڈر نیکو شلوٹربیک ٹخنے کی شدید چوٹ کی وجہ سے پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ یہ چوٹ انہیں گروپ مرحلے کے میچ کے دوران لگی تھی۔

میچ کے دوران زخمی ہونے کے بعد شلوٹربیک کو ہاف ٹائم سے پہلے میدان چھوڑنا پڑا تھا۔ بعد میں کیے گئے طبی معائنے میں ان کے بائیں ٹخنے کے لیگامینٹ میں شدید چوٹ کی تصدیق ہوئی، جس کی وجہ سے انہیں طویل عرصے تک میدان سے دور رہنا پڑ سکتا ہے۔

جرمنی کے ہیڈ کوچ جولین ناگیلزمین نے اس چوٹ کو ٹیم کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شلوٹربیک نہ صرف دفاعی لائن (ڈیفنس) کے اہم کھلاڑی تھے، بلکہ ان کی کھیل بنانے کی صلاحیت اور میدان پر قیادت بھی ٹیم کے لیے انتہائی اہم تھی۔

کوچ نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑی کا مثبت رویہ ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ہے اور وہ فی الحال ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے۔ ان کے مطابق شلوٹربیک کی موجودگی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

تاہم جرمنی کے لیے راحت کی بات یہ ہے کہ ٹیم پہلے ہی اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔ ٹیم کے پاس ڈیفنس میں دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں کے متبادل بھی موجود ہیں، جن سے آنے والے میچوں میں ذمہ داری نبھانے کی امید کی جا رہی ہے۔

جرمنی اب گروپ مرحلے کے اپنے آخری میچ کی تیاری کر رہا ہے، جس کے بعد اس کی نظریں ناک آوٹ راونڈ پر ہوں گی۔ چار بار کی ورلڈ چیمپئن ٹیم اس بار طویل وقفے کے بعد ناک آوٹ مرحلے میں پہنچی ہے اور اسے خطاب کی دعویداروں میں شامل شمار کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande