سنگاریڈی میں پاسپورٹ سیواکیندر کا قیام ضروری
حیدرآباد ، 23 جون (ہ س)۔ رگھونندن راؤرکن پارلیمنٹ میدک نے سنگاریڈی ضلع ہیڈ کوارٹرمیں پاسپورٹ سیواکیندر کے قیام کے لیے ریجنل پاسپورٹ افسر،سکندرآبادکوایک مکتوب روانہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں بتایا کہ سماجی تنظیم سد بھاونا فورم کی جانب سے ضلع
سنگاریڈی میں پاسپورٹ سیواکیندر کا قیام ضروری


حیدرآباد ، 23 جون (ہ س)۔

رگھونندن راؤرکن پارلیمنٹ میدک نے سنگاریڈی ضلع ہیڈ کوارٹرمیں پاسپورٹ سیواکیندر کے قیام کے لیے ریجنل پاسپورٹ افسر،سکندرآبادکوایک مکتوب روانہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں بتایا کہ سماجی تنظیم سد بھاونا فورم کی جانب سے ضلع میں پاسپورٹ سیوا کیندرقائم کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ضلع سنگاریڈی کےعوام کوپاسپورٹ سے متعلق خدمات کے حصول کے لیے میدک اوروقارآباد کے پاسپورٹ دفاترکارخ کرناپڑتا ہے، جس کی وجہ سے عوام کوطویل سفراورمختلف مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے۔ خصوصاً بزرگ شہری،خواتین اورطلبہ اس صورتحال سے زیادہ متاثرہوتے ہیں۔رکنِ پارلیمنٹ نے نشاندہی کی کہ سنگاریڈی ایک اہم ضلعی مرکزہے اوریہاں پاسپورٹ سیواکیندرکے قیام سے نہ صرف ضلع بلکہ اطراف کے علاقوں کے عوام کوبھی بڑی سہولت حاصل ہوگی۔ انہوں نے پاسپورٹ حکام سے اپیل کی کہ عوامی مفاد کومدنظررکھتے ہوئے ضلع ہیڈ کوارٹرمیں پاسپورٹ سیوا کیندر قائم کرنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اورضروری اقدامات کیے جائیں۔عوامی حلقوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ سنگاریڈی میں پاسپورٹ خدمات کی فراہمی مزید آسان،تیزاورمؤثربنائی جائے گی۔۔ ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande