سرکاری اسکولوں پر عوام کا اعتماد بڑھانے کی کوشش
حیدرآباد ، 23 جون (ہ س)۔ نائب سرپنچ موضع گڈ گیارپلی پانڈو نے اس یقین کومزید تقویت دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے اپنے بچوں کوخانگی اسکول میں داخلہ دلانے کے بجائے سرکاری اسکول میں داخل کرایا۔ نائب سرپن
سرکاری اسکولوں پر عوام کا اعتماد بڑھانے کی کوشش


حیدرآباد ، 23 جون (ہ س)۔

نائب سرپنچ موضع گڈ گیارپلی پانڈو نے اس یقین کومزید تقویت دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے اپنے بچوں کوخانگی اسکول میں داخلہ دلانے کے بجائے سرکاری اسکول میں داخل کرایا۔ نائب سرپنچ پانڈونے بتایا کہ سرکاری اسکولوں میں طالب علموں کےلیے بہتر انفراسٹرکچر،قابل اساتذہ،جدید تدریسی طریقے، مفت نصابی کتابیں،یونیفارم اوردوپہر کے کھانے کی اسکیم جیسی بہت سی سہولیات دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک عوامی نمائندے کی حیثیت سے ان کی طرف سے اٹھایا گیا یہ اقدام دوسرے والدین کوایک نئی سوچ کی طرف راغب کرتی ہے اورانہوں نے اولیائے طلباء سے خواہش کی کہ وہ سرکاری اسکولوں کی ترقی میں تعاون کریں۔ موضع کی عوام نے محسوس کیاکہ یہ سرکاری اسکولوں میں لوگوں کااعتماد بڑھانے کے لیے ایک اچھا پیغام ہوگا۔ نمائندہ سرپنچ پراوین ریڈی نے سرکاری اسکولوں کومضبوط بنانے میں پیش قدمی کرنے پرعوامی نمائندوں نے ستائش کی اورکہاکہ ہرکوئی سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے میں پہل کریں۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande