ڈوڈہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا
جموں، 23 جون (ہ س)۔ نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت منشیات کے خلاف جاری مہم میں ڈوڈہ پولیس کو ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس نے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 85 گرام چرس نما مادہ برآمد کیا ہے۔پولیس کے مطابق پولیس پوسٹ
Drug


جموں، 23 جون (ہ س)۔

نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت منشیات کے خلاف جاری مہم میں ڈوڈہ پولیس کو ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس نے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 85 گرام چرس نما مادہ برآمد کیا ہے۔پولیس کے مطابق پولیس پوسٹ پل ڈوڈہ کی ٹیم، ایس ایچ او تھانہ ڈوڈہ کی نگرانی میں، چنار موڑ پل ڈوڈہ کے مقام پر معمول کی گشت اور چیکنگ انجام دے رہی تھی کہ اس دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 85 گرام چرس نما مادہ برآمد ہوا۔

گرفتار شخص کی شناخت نمپل کمار ولد گووند سنگھ سکنہ سیوٹ، تحصیل مرمت، ضلع ڈوڈہ کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ ڈوڈہ میں ایف آئی آر نمبر 165/2026 درج کر لی ہے۔ مقدمہ این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/20 کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ منشیات کی سپلائی کے سلسلے اور اس سے وابستہ دیگر افراد کی نشاندہی کی جا سکے۔ڈوڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات سے متعلق سرگرمیوں کی اطلاع دے کر معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے میں تعاون کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande