صرافہ بازار میں سونا چمکا، چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان برقرار نظر آ رہا ہے۔ تاہم چنئی میں سونے کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث آج چنئی کے علاوہ ملک کے بیشتر صرافہ باز
صرافہ بازار میں سونا چمکا، چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں


نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان برقرار نظر آ رہا ہے۔ تاہم چنئی میں سونے کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث آج چنئی کے علاوہ ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونا 420 روپے فی 10 گرام سے لے کر 450 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو گیا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 1,46,520 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,48,360 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 1,34,310 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,35,990 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کے سبب یہ چمکدار دھات دہلی صرافہ بازار میں آج بھی 2,49,900 روپے فی کلوگرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,46,670 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,34,460 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ دوسری جانب ملک کے معاشی دارالحکومت ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,46,520 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,34,310 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,46,570 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,34,360 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,48,360 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,35,990 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,46,520 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,34,310 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,46,570 روپے فی 10 گرام ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,34,360 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,46,670 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,34,460 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,46,570 روپے فی 10 گرام ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,34,360 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنؤ کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا آج 1,46,670 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,34,460 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں تیزی درج کی گئی ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومت بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,46,520 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,34,310 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande