
پٹنہ، 23 جون (ہ س)۔ پٹنہ موسمیاتی مرکز کے مطابق منگل کے روز موسم ملا جلا رہے گا۔ 19 اضلاع میں بادل چھائے رہیں گے، جبکہ پٹنہ سمیت باقی 19 اضلاع میں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیتامڑھی، شیوہر، مدھوبنی، مظفر پور، دربھنگہ، سمستی پور، ویشالی، کشن گنج، ارریہ، پورنیہ، کٹیہار، سپول، سہرسہ، مدھے پورہ، کھگڑیا، مونگیر، جموئی،بانکا ، بھاگلپور کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ40سے50کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی امید ہے ۔ آئی ایم ڈی نے لوگوں کوآندھی کے خطرے سے خبردار کیا ہے اور انہیں کھلے میں نہیں جانےکی صلاح دی ہے۔
پٹنہ کی بات کریں تو منگل کے روز دن بھر آسمان پر ہلکے بادل نظر آئیں گے، لیکن بارش کی توقع نہیں ہے۔ ہوا میں نمی کی سطح زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ معمول سے زیادہ گرم محسوس کریں گے۔ راجدھانی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہ سکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan