
لداخ, 23 جون (ہ س)۔ مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے سینئر آئی پی ایس افسر آنند جین کا تبادلہ جموں و کشمیر سے لداخ کر دیا ہے اور انہیں فوری اثر سے لداخ کا نیا ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) مقرر کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق، 1999 بیچ کے اے جی ایم یو ٹی کیڈر سے تعلق رکھنے والے آئی پی ایس افسر آنند جین کو اگلے احکامات تک لداخ پولیس کی کمان سونپی گئی ہے۔
آنند جین اس وقت جموں و کشمیر پولیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (آرمڈ پولیس) کے عہدے پر فائز تھے۔ ان کی تقرری کو لداخ میں پولیس انتظامیہ کو مزید مستحکم بنانے کی سمت ایک اہم اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر