مانسون میں عوام کو مشکلات سے بچانے ایکشن پلان تیارکیا جائے
حیدرآباد ، 23 جون (ہ س)۔ وزیرعمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے مانسون کے پیش نظرعوام کو دشواریوں سے بچانے کیلئےایکشن پلان تیارکرنے عہدیداروں کوہدایت دی۔ مانسون کے دوران ریاست بھرمیں سیلاب اورشدید بارش کی صورت میں سڑکوں کونقصانات اوردیگرامورپرو
مانسون میں عوام کو مشکلات سے بچانے ایکشن پلان تیارکیا جائے


حیدرآباد ، 23 جون (ہ س)۔ وزیرعمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے مانسون کے پیش نظرعوام کو دشواریوں سے بچانے کیلئےایکشن پلان تیارکرنے عہدیداروں کوہدایت دی۔ مانسون کے دوران ریاست بھرمیں سیلاب اورشدید بارش کی صورت میں سڑکوں کونقصانات اوردیگرامورپروزیرعمارات و شاہراہ نے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ ریاست کے کسی بھی حصہ میں بارش کے دوران عوام کو کوئی دشواری نہ ہونے پائے۔ عوام کا تحفظ اورسڑکوں کے رابطہ کوبرقراررکھناعہدیداروں کی ذمہ داری ہے ۔ وینکٹ ریڈی نے اعلان کیا کہ مانسون کے لئے محکمہ کی جانب سے ایک جامع منصوبہ کا اعلان کیا جائے گاجس کے تحت عوام کواحتیاطی تدابیرکے بارے میں واقف کرانے کے علاوہ عہدیداروں کوذمہ داریوں سے آگاہ کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں،بریجس،کلوٹس اوردیگرانفراسٹرکچرکوکسی بھی نقصان کی صورت میں جنگی خطوط پرمرمتی کام انجام دیئے جائیں۔ مواضعات کے درمیان سڑکوں کارابطہ ٹوٹنے نہ پائے۔ ریاستی وزیرنے سپرنٹنڈنگ انجنیئرس اور اسسٹنٹ انجنیئرس کواکتوبرتک چوکسی برقراررکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہاکہ موسلادھار بارش اورسیلاب کی صورت میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ کو تیاررہنا چاہئے۔انہوں نے عہدیداروں سے کہاکہ وہ ہنگامی حالات میں درکارتمام ضروری آلات اورمیٹریل تیاررکھیں۔ ایسے علاقوںکی پہلے ہی نشاندہی کرلی جائے جہاں پانی جمع ہونے کا اندیشہ ہو۔زیرآب آنے والے علاقوں کے بارے میں پہلے سے منصوبہ بندی کی جائے ۔انہوں نے ٹریفک کے بہاؤں میں کسی بھی رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے متبادل راستوں کی نشاندہی کرنے کا مشورہ دیا ۔ ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande