
مرادآباد، 23 جون (ہ س)۔
مرادآباد کے ایتھلیٹ ابھے چودھری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 جون سے 22 جون تک جبل پور میں منعقدہ آرمی سنٹرل کمانڈ مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا، اس کامیابی کے ساتھ وہ آل انڈیا آرمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کر چکے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن مرادآباد کے جوائنٹ سکریٹری گورو کشیپ نے بتایا کہ آل انڈیا آرمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ 15 سے 18 جولائی تک حیدرآباد میں منعقد ہوگی جس میں ابھے چودھری اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے ابھے چودھری کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ