قطر فیکٹری حادثے میں 12 ہندوستانی شہری ہلاک، سفارت خانے نے افسوس کا اظہار کیا
دوحہ، 23 جون (ہ س)۔ قطر کے راس لفان صنعتی علاقے میں ہوئے ایک حادثے میں 12 ہندوستانی شہریوں کی موت ہو گئی ہے۔ قطر میں واقع ہندوستانی سفارت خانے نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستانی سفارت
قطر کے راس لفان میں حادثہ


دوحہ، 23 جون (ہ س)۔ قطر کے راس لفان صنعتی علاقے میں ہوئے ایک حادثے میں 12 ہندوستانی شہریوں کی موت ہو گئی ہے۔ قطر میں واقع ہندوستانی سفارت خانے نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستانی سفارت خانے کے مطابق، قطر کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر لوگوں کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ سفارت خانے نے کہا ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور متاثرہ ہندوستانی شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

سفارت خانے نے یہ بھی بتایا کہ مہلوکین کی جسدِ خاکی کو جلد ہندوستان بھیجنے کے عمل کو لے کر متعلقہ حکام کے ساتھ تال میل کیا جا رہا ہے۔

قطر کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق، راس لفان انڈسٹریل سٹی میں واقع ایک فیکٹری میں کام کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، حادثے میں مختلف ممالک کے کل 13 لوگوں کی موت ہوئی اور کئی دیگر لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد ہنگامی اور سیکورٹی ایجنسیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی اور بچاو کام شروع کیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور تلاشی مہم بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande