اوریا میں ایک نوجوان نے وندے بھارت ایکسپریس کے سامنے کود کر خودکشی کرلی
اوریا، 22 جون (ہ س)۔ ایک نامعلوم نوجوان نے پیر کی صبح اتر پردیش کے اوریا ضلع کے اچھلدا قصبہ کے قریب وندے بھارت سپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ جی آر پی انچارج وکرم سنگھ نے بت
او


اوریا، 22 جون (ہ س)۔ ایک نامعلوم نوجوان نے پیر کی صبح اتر پردیش کے اوریا ضلع کے اچھلدا قصبہ کے قریب وندے بھارت سپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

جی آر پی انچارج وکرم سنگھ نے بتایا کہ حادثہ صبح تقریباً 9بج کر30 منٹ پر اچھلدا علاقے میں 13 بی ریلوے کراسنگ کے قریب ڈاو¿ن لائن کی مین لائن پر پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تقریباً 35 سال کا نوجوان اچانک ریلوے ٹریک پر کھڑا ہو گیا۔ اس وقت آنند وہار سے ایودھیا جانے والی ٹرین نمبر (22426) وندے بھارت ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی۔ ٹرین ڈرائیور نے ہارن بجایا لیکن نوجوان پٹری سے نہیں ہٹا اور ٹرین کی زد میں آ گیا۔ حادثے میں نوجوان کی موت ہو گئی۔ متوفی نے گلابی رنگ کی قمیض پہن رکھی تھی۔ حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر کہرام مچ گیا۔

واقعے کے بعد وندے بھارت ایکسپریس کے لوکو پائلٹ نے احتیاط برتتے ہوئے ٹرین کو عنایت پور کے قریب روک دیا۔ انجن کا معائنہ کیا گیا اور ٹرین تقریباً چار منٹ بعد اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھی۔

اطلاع ملتے ہی جی آر پی اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی

جی آر پی انچارج وکرم سنگھ نے بتایا کہ لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پولیس نوجوان کی شناخت کے لیے قریبی تھانوں سے بھی رابطہ کر رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande