دو برسوں سے خشک پڑی ہے پانی کی سپلائی لائن،گاوں والے 800 میٹر دور سے پانی لانے پر مجبور
اورئی، 22 جون (ہ س) اتر پردیش کے جالون ضلع کے کونچ تحصیل علاقے میں واقع پہاڑگاو¿ں گرام پنچایت کے ماتن محلہ کے مکینوں نے پینے کے پانی کے بحران کے بارے میں ضلع مجسٹریٹ راجیش کمار پانڈے سے اپیل کی ہے۔ گاوں والوں کا الزام ہے کہ گزشتہ دو برسوں سے جل س
پانی


اورئی، 22 جون (ہ س) اتر پردیش کے جالون ضلع کے کونچ تحصیل علاقے میں واقع پہاڑگاو¿ں گرام پنچایت کے ماتن محلہ کے مکینوں نے پینے کے پانی کے بحران کے بارے میں ضلع مجسٹریٹ راجیش کمار پانڈے سے اپیل کی ہے۔ گاوں والوں کا الزام ہے کہ گزشتہ دو برسوں سے جل سنستھان (واٹر ڈپارٹمنٹ) کی پائپ لائن کے ذریعے پانی ان کے گاوں تک نہیں پہنچ رہا ہے، جس کی وجہ سے درجنوں خاندانوں کو شدید گرمی میں پینے کے پانی کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پیر کو ضلع مجسٹریٹ کو جمع کرائے گئے شکایتی خط میں، دیہاتیوں نے کہا کہ پانی کی سپلائی لائن — جو بنک مارگ کے ذریعے بچھائی گئی ہے — دو برسوں سے مکمل طور پر غیر فعال ہے۔ پڑوس میں نہ تو 'انڈیا مارکا' ہینڈ پمپ نصب ہے اور نہ ہی جل سنستھان کے اوور ہیڈ ٹینک سے پانی ان تک پہنچ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے مکینوں کو پینے کے پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ گاو¿ں والوں کا کہنا ہے کہ وہ گاو¿ں کے باہر تقریباً 800 میٹر دور ایک تالاب کے قریب واقع 'انڈیا مارکا' ہینڈ پمپ سے روزانہ پانی لانے پر مجبور ہیں۔ خواتین اور بچوں کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔

مکینوں نے بتایا کہ انہیں جل شکتی مشن کے تحت بچھائی گئی پائپ لائن اور نئی تعمیر شدہ پانی کی ٹینک کے ذریعے پینے کا صاف پانی ملنے کی امید تھی، لیکن یہ امید ادھوری رہ گئی۔ گاو¿ں والوں کے مطابق پانی کی ٹینک کے دونوں والوخراب ہوچکے ہیں اور ٹینک سے باقاعدہ سپلائی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔ ضلع پنچایت رکن امت ساگر نے وضاحت کی کہ فی الحال ٹیوب ویل سے پانی براہ راست سپلائی کیا جا رہا ہے، جس سے ماتن محلہ میں مناسب پانی نہیںپہنچ پا رہا ہے۔ دیہاتیوں نے ضلع مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ خراب والوز کی مرمت کو یقینی بنایا جائے، ٹینک سے پانی کی باقاعدہ فراہمی بحال کی جائے اور محلے کے لیے پینے کے پانی کا مستقل انتظام کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسئلہ جلد حل نہ کیا گیا تو وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے جل سنستھان کو اس معاملے پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande