
نئی دہلی، 22 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران مضبوطی کا رجحان برقرار ہے۔ آج کے کاروبار کا آغاز بھی اضافے کے ساتھ ہوا تھا۔ بازار کھلتے ہی منافع وصولی کے باعث ہونے والی فروخت کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں اشاریوں کی رفتار میں کچھ کمی آئی، لیکن تھوڑی ہی دیر بعد خریداروں نے مورچہ سنبھال لیا۔ خریداروں کی جانب سے خریداری بڑھنے کے سبب دونوں اشاریوں کی رفتار میں دوبارہ بہتری آنے لگی۔ صبح 10 بجے تک کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.52 فیصد اور نفٹی 0.55 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
صبح 10 بجے تک کے کاروبار کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے ایٹرنل، بھارتی ایئرٹیل، پاور گرڈ کارپوریشن، این ٹی پی سی اور نیسلے کے شیئر 2.22 فیصد سے لے کر 1.03 فیصد تک کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب انفوسس، ٹی سی ایس، ٹیک مہندرا، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز اور ایچ ڈی ایف سی بینک کے شیئر 6.75 فیصد سے لے کر 2.41 فیصد تک کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔
اب تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,783 شیئروں میں سرگرم لین دین ہو رہی تھی۔ ان میں سے 2,011 شیئر منافع کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 772 شیئر خسارے کے ساتھ سرخ نشان میں تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 20 شیئر خریداری کے سہارے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری طرف 10 شیئر فروخت کے دباؤ میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 35 شیئر سبز نشان میں اور 15 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 357.77 پوائنٹ کی مضبوطی کے ساتھ 77,160.67 پوائنٹ کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی منافع وصولی کے لیے ہونے والی فروخت کی وجہ سے یہ اشاریہ پھسل کر 77,008.02 پوائنٹ کی سطح تک آ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے اس اشاریے کی رفتار میں تیزی آ گئی۔ ابتدائی 10 منٹ کے کاروبار میں ہی سینسیکس اچھل کر 77,249.27 پوائنٹ کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد ایک بار پھر فروخت کا دباؤ بننے کے باعث اس اشاریے کی رفتار میں معمولی کمزوری آ گئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کے کاروبار کے بعد سینسیکس 398.81 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 77,201.71 پوائنٹ کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح قومی شیئر بازار کے نفٹی میں بھی آج 93.50 پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 24,106.60 پوائنٹ کی سطح سے کاروبار کا آغاز ہوا۔ بازار کھلتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان کشمکش شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس اشاریے کی رفتار میں بھی اتار چڑھاؤ آنے لگا۔ فروخت کا دباؤ بڑھنے پر نفٹی 24,073.15 پوائنٹ کی سطح تک گر گیا، جبکہ خریداری کا سہارا ملنے پر یہ 24,148.70 پوائنٹ تک پہنچ گیا۔
بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کے کاروبار کے بعد نفٹی 132.20 پوائنٹ کی مضبوطی کے ساتھ 24,145.30 پوائنٹ کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو سینسیکس 607.08 پوائنٹ یعنی 0.78 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 76,802.90 پوائنٹ کی سطح پر بند ہوا تھا۔ جبکہ نفٹی 154.90 پوائنٹ یعنی 0.64 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,013.10 پوائنٹ کی سطح پر جمعہ کے کاروبار کا اختتام کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد