بہار موسم: 32 اضلاع میں بارش کا الرٹ، کٹیہار میں 40 افرادپر گرا آسمانی بجلی، ایک کی موت
پٹنہ،22جون (ہ س)۔ بہار میں موسم قہر برپا رہا ہے ۔ کٹیہار میں مچھلی پکڑنے کے دوران تقریباً 40 افراد آسمانی بجلی کی زد میں آگئے، جس میں ایک کی موت ہوگئی۔پٹنہ موسمیاتی مرکز نے پیر کے روز 32 اضلاع کے لیے گرج چمک اور پانی کا الرٹ جاری کیا۔ اس دوران ا
بہار موسم: 32 اضلاع میں بارش کا الرٹ، کٹیہار میں 40 افرادپر گرا آسمانی بجلی، ایک کی موت


پٹنہ،22جون (ہ س)۔ بہار میں موسم قہر برپا رہا ہے ۔ کٹیہار میں مچھلی پکڑنے کے دوران تقریباً 40 افراد آسمانی بجلی کی زد میں آگئے، جس میں ایک کی موت ہوگئی۔پٹنہ موسمیاتی مرکز نے پیر کے روز 32 اضلاع کے لیے گرج چمک اور پانی کا الرٹ جاری کیا۔ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔ لوگوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیر کے روز 20 اضلاع میں تیز بارش اور گرج چمک کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ان علاقوں میں 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ تیز بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔اورنج الرٹ لسٹ میں بنیادی طور پر پٹنہ، گیا، جہان آباد، نالندہ، نوادہ، شیخ پورہ، بیگوسرائے، لکھی سرائے، مونگیر، جموئی، کھگڑیا، سہرسہ، مدھے پورہ، سپول، ارریہ، پورنیہ، کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور اوربانکا شامل ہیں۔ ان اضلاع کے رہائشیوں کو خاص طور پر چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شمالی اور مغربی بہار کے 12 اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، گوپال گنج، سیوان، سارن، شیوہر، سیتامڑھی، مظفر پور، ویشالی، سمستی پور، دربھنگہ اور مدھوبنی میں ابر آلود رہے گا۔ گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے رکا ہوا مانسون ایک بار پھر اپنی رفتار پکڑنے والا ہے۔ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر خلیج بنگال سے نمی سے بھری ہواؤں کے بہاؤ میں بہار کے میدانی علاقوں میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیمور ضلع مجموعی طور پر سب سے زیادہ گرم ضلع رہا، جہاں اتوار کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ پٹنہ میں پیر کے روزدن بھر جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ کچھ علاقوں میں بارش سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری تک کی کمی واقع ہوگی۔گزشتہ ہفتے ریکارڈ توڑ گرمی کے پیش نظر پٹنہ ضلع انتظامیہ نے کئی دیگر اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ مل کر ضلع کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ حکم 22 جون سے 27 جون 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔

کٹیہار کے اعظم نگر تھانہ علاقے کے کنہریا میں مہانندا ندی میں مچھلیاں پکڑنے والے 35 سالہ شخص پر آسمانی بجلی گر گئی اور اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جس سے درجنوں افراد جھلس گئے۔ چولہار پنچایت کے بیریا چاند پور کے رہنے والے محمد صابر اتوار کو تقریباً 40 سے 50 گاؤں والوں کے ساتھ مہانندا ندی میں مچھلی پکڑنے گئے تھے۔ موسلادھار بارش شروع ہوئی اور اچانک آسمانی بجلی گرنے سے کئی لوگ جھلس گئے اور صابرکی موت ہوگئی۔

آسمانی بجلی گرنے کے اس المناک حملے میں کئی دیگرجھلس گئے ۔زخمیوں میں محمد اشتہار، محمد شمیر، محمد تنظیم، محمد حسنہ ، محمد گجریا، محمد توصیف، محمد اکرام، محمد متفیلاور محمد مشتاق سمیت درجنوں لوگ شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کا گاؤں میں ابتدائی طبی علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ تر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande