چار سال بعد سنگلز کورٹ میں واپسی کریں گی سرینا، ومبلڈن 2026 کے لیے وائلڈ کارڈ ملا
لندن، 22 جون (ہ س)۔ تجربہ کار امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز ایک بار پھر گرینڈ سلیم ایونٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ 23 بار کی گرینڈ سلیم چیمپیئن کو ومبلڈن 2026 کے سنگلز ایونٹ کے لیے آخری وائلڈ کارڈ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ تقریباً چار برس
Sports-Tennis-Serena-Wimbledon-Wildcard


لندن، 22 جون (ہ س)۔ تجربہ کار امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز ایک بار پھر گرینڈ سلیم ایونٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ 23 بار کی گرینڈ سلیم چیمپیئن کو ومبلڈن 2026 کے سنگلز ایونٹ کے لیے آخری وائلڈ کارڈ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ تقریباً چار برس بعد کسی بڑے ٹورنامنٹ میں سنگلز مقابلہ کھیلتی نظر آئیں گی ۔

44 سالہ سرینا اپنی بڑی بہن وینس ولیمز کے ساتھ پہلے ہی ڈبلز کیٹیگری میں وائلڈ کارڈ حاصل کر چکی تھیں لیکن اب ان کی سنگلز کیٹیگری میں انٹری نے کھیلوں کے شائقین میں بھی جوش بڑھا دیا ہے۔

سات بار ومبلڈن چیمپئن سرینا نے آخری بار 2022 میں اس باوقار ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا، جب انہیں پہلے راؤنڈ میں فرانسیسی کھلاڑی ہارمونی ٹین سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسی سال، یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں ان کا سفر ختم ہوا تھا۔

اس وقت سرینا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کھیل سے آگے ایک نئے مرحلے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ تاہم، ان کی واپسی کے بارے میں قیاس آرائیاں گزشتہ سال اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب وہ اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹنگ پروگرام میں دوبارہ شامل ہوئیں۔

حال ہی میںانہوں نے ٹینس کورٹ پر واپسی کرتے ہوئےکنیڈا کی نوجوان کھلاڑی وکٹوریہ ایمبوکو کے ساتھ ڈبلز مقابلے کھیلے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے جمہوریہ چیک کی کھلاڑی کیرولینا موچووا کے ساتھ ڈبلز میں بھی حصہ لیا۔

اب سب کی نظریں ومبلڈن پر ہوں گی، جہاں سرینا ایک بار پھر سنگلز کورٹ میں قدم رکھیں گی تاکہ اپنے شاندار کیریئر میں ایک نئے باب کا اضافہ کر سکیں۔ اس سال ومبلڈن ٹورنامنٹ 29 جون سے 12 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande