ڈاکٹر مانڈ ویہ 23 جون کو کیرالہ میں کھیلوں اور فٹنس پروگراموں کی قیادت کریں گے
نئی دہلی، 22 جون (ہ س)۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ 23 جون کو کیرالہ کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران، وہ فٹنس، کھیلوں کی عمدہ کارکردگی، اور عوامی شرکت کو فروغ دینے والے کئی اہم پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ اس دور
ڈاکٹر مانڈ ویہ 23 جون کو کیرالہ میں کھیلوں اور فٹنس پروگراموں کی قیادت کریں گے


نئی دہلی، 22 جون (ہ س)۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ 23 جون کو کیرالہ کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران، وہ فٹنس، کھیلوں کی عمدہ کارکردگی، اور عوامی شرکت کو فروغ دینے والے کئی اہم پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

اس دورے کا آغاز ترواننت پورم میں سائیکلنگ بائی دی سی ایونٹ سے ہوگا۔ یہ سائیکلنگ مہم چکئی انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے شنکوموگم بیچ تک چلے گی۔ اس دورے کے دوران مرکزی وزیر جی وی راجہ اسپورٹ اسکول،مائلوم کا بھی دورہ کریں گے۔ یہ ادارہ ملک کے سب سے باوقار کھیلوں کے اسکولوں میں سے ہے اور اس نے متعدد کھلاڑی پیدا کیے ہیں جنہوں نے ہندوستانی کھیلوں میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

اس کے بعد ڈاکٹر مانڈ ویہ کیرالہ یونیورسٹی اسٹیڈیم میں ایچی ناگویا ایشین گیمز فن رن میں حصہ لیں گے۔ یہ تقریب بین الاقوامی اولمپک ڈے کے موقع پر منعقد کی جائے گی۔ اس تفریحی دوڑ میں 40,000 سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے، جن میں طلباء ، کھلاڑی، نوجوان رضاکار اور شہری شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande