فیفا عالمی کپ 2026 : عراق کے خلاف فرانس کے لیے 100واں بین الاقوامی ٹورنامنٹ کھیلیں گے ایمباپے
فلاڈیلفیا، 22 جون (ہ س)۔ کائلیان ایمباپے پیر کے روز عراق کے خلاف فیفا عالمی کپ 2026 کے گروپ-آئی مقابلے میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا 100واں مقابلہ کھیلنے میدان میں اتریں گے۔ مقابلے سے قبل فلاڈیلفیا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یہ کا
فیفا عالمی کپ 2026 : عراق کے خلاف فرانس کے لیے 100واں بین الاقوامی مقابلہ کھیلیں گے ایمباپے


فلاڈیلفیا، 22 جون (ہ س)۔ کائلیان ایمباپے پیر کے روز عراق کے خلاف فیفا عالمی کپ 2026 کے گروپ-آئی مقابلے میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا 100واں مقابلہ کھیلنے میدان میں اتریں گے۔ مقابلے سے قبل فلاڈیلفیا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ان کے لیے بے حد خاص ہے۔

ایمباپے نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے کھیلنا ہمیشہ باعثِ فخر ہوتا ہے اور عالمی کپ جیسے بڑے اسٹیج پر 100 بین الاقوامی مقابلے مکمل کرنا اس لمحے کو مزید یادگار بنا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سو کا ہندسہ تاریخی اہمیت رکھتا ہے اور عالمی کپ میں اس سنگِ میل تک پہنچنا ان کے لیے ایک خصوصی لمحہ ہوگا۔

27 سالہ ایمباپے فرانس کے لیے 100 بین الاقوامی مقابلے کھیلنے والے دسویں کھلاڑی بن جائیں گے۔ تاہم وہ اب بھی سابق کپتان اور گول کیپر ہیوگو لوریس کے 145 بین الاقوامی مقابلوں کے ریکارڈ سے پیچھے ہیں۔

حال ہی میں سینیگال کے خلاف دو گول کر کے ایمباپے فرانس کے لیے سب سے زیادہ بین الاقوامی گول کرنے والے کھلاڑی بن چکے ہیں۔ ان کے نام اب 58 بین الاقوامی گول درج ہیں اور انہوں نے اولیویے جیرود کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ایمباپے نے کہا کہ ذاتی کامیابیوں سے زیادہ ان کے لیے ٹیم کی کامیابی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے خلاف فتح ٹیم کو اگلے مرحلے کے مزید قریب لے جائے گی اور یہی ان کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔

عالمی کپ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے لیے تاریخ میں یاد رکھے جانا چاہتے ہیں اور عالمی کپ جیسا اسٹیج کسی بھی کھلاڑی کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا سب سے بڑا موقع ہوتا ہے۔

عالمی کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کے ریکارڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایمباپے نے کہا کہ وہ مسلسل گول کرنے کی کوشش کریں گے، لیکن ان کا بنیادی ہدف فرانس کو زیادہ سے زیادہ آگے لے جانا ہے۔

امریکہ میں عالمی کپ کے تجربے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہیں یہاں کا ماحول پسند ہے اور وہ اس موقع سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

جب ان سے 40 برس کی عمر تک عالمی کپ کھیلنے کے امکان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ وہ خود کو ایسی صورتِ حال میں نہیں دیکھتے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande