سست اوور رفتار پر انگلینڈ کو بڑا جھٹکا، ڈبلیو ٹی سی کے 12 پوائنٹس کاٹ لیے گئے
لندن، 22 جون (ہ س)۔ عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں پہلی بار رسائی حاصل کرنے کی انگلینڈ کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دی اوول میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سست اوور رفتار برقرار رکھنے کے باعث انگلینڈ کے 12 ڈبلیو ٹ
سست اوور رفتار پر انگلینڈ کو بڑا جھٹکا، ڈبلیو ٹی سی کے 12 پوائنٹس کاٹ لیے گئے


لندن، 22 جون (ہ س)۔ عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں پہلی بار رسائی حاصل کرنے کی انگلینڈ کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دی اوول میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سست اوور رفتار برقرار رکھنے کے باعث انگلینڈ کے 12 ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس کاٹ لیے گئے ہیں۔

اوول ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 253 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز برابر کر دی۔ میچ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ انگلینڈ مقررہ وقت کے مقابلے میں 12 اوور پیچھے رہا۔ اس کے نتیجے میں ٹیم کے پوائنٹس میں کٹوتی کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ انگلینڈ کے قائم مقام کپتان جو روٹ نے اپنی غلطی تسلیم کر لی اور مجوزہ سزا قبول کر لی، جس کے بعد باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

اس سزا کے بعد عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کی درجہ بندی میں انگلینڈ ساتویں مقام پر برقرار ہے، لیکن اس کے پوائنٹس کا تناسب 34.72 سے کم ہو کر 26.38 رہ گیا ہے۔

عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کی درجہ بندی میں سرفہرست دو ٹیمیں اگلے سال لارڈز میں ہونے والے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ فی الحال پہلے دو مقامات پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ قابض ہیں۔

انگلینڈ کے مستقل کپتان بین اسٹوکس اب ناٹنگھم میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں واپسی کریں گے۔ اسٹوکس اور تیز گیند باز گس ایٹکنسن دوسرے ٹیسٹ کے دوران لندن کے ایک نائٹ کلب میں مقررہ وقت کی خلاف ورزی کے باعث معطل رہے تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande