راجوری کے جنگلاتی علاقے میں جاری آپریشن شیروالی 31 ویں روز میں داخل
راجوری کے جنگلاتی علاقے میں جاری آپریشن شیروالی 31 ویں روز میں داخل جموں، 22 جون (ہ س)۔ ضلع راجوری کے جنگلاتی علاقوں میں جاری انسدادِ دہشت گردی مہم آپریشن شیروالی پیر کو 31ویں روز میں داخل ہو گئی، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی اور نگرانی
Search operation


راجوری کے جنگلاتی علاقے میں جاری آپریشن شیروالی 31 ویں روز میں داخل

جموں، 22 جون (ہ س)۔ ضلع راجوری کے جنگلاتی علاقوں میں جاری انسدادِ دہشت گردی مہم آپریشن شیروالی پیر کو 31ویں روز میں داخل ہو گئی، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی اور نگرانی کی کارروائیوں میں مزید شدت پیدا کر دی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مئی کے اواخر میں شروع کیے گئے آپریشن شیروالی کے تحت دوریمیل-گمبھیر مغلاں سیکٹر کے گھنے جنگلات اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے فوج، جموں و کشمیر پولیس اور نیم فوجی دستے مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ منجا کوٹ سیکٹر کے دوریمیل-گمبھیر مغلاں علاقے میں تمام سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر ہیں اور مشتبہ نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ مقامی آبادی کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی ناکے قائم کیے گئے ہیں، جبکہ علاقے میں مسلسل ایریا ڈومینیشن گشت بھی کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق دوریمیل کے جنگلاتی علاقوں میں تلاشی مہم سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جاری ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ مسلسل جاری یہ کارروائی سرحدی ضلع راجوری میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande