ہندواڑہ میں پانی کے ٹب میں گرنے سے دو سالہ بچی کی موت
سرینگر 22 جون (ہ س)۔ہندواڑہ کے کرال گنڈ علاقے میں ایک دو سالہ بچی کی اس کی رہائش گاہ پر حادثاتی طور پر ڈوبنے کے واقعے کے بعد موت ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ صابرہ جاوید (2) دختر جاوید اقبال لون، جو رینن، کرالگنڈ کے رہنے والی ہے، غلطی سے اپنے گھر میں پ
ہندواڑہ میں پانی کے ٹب میں گرنے سے دو سالہ بچی کی موت


سرینگر 22 جون (ہ س)۔ہندواڑہ کے کرال گنڈ علاقے میں ایک دو سالہ بچی کی اس کی رہائش گاہ پر حادثاتی طور پر ڈوبنے کے واقعے کے بعد موت ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ صابرہ جاوید (2) دختر جاوید اقبال لون، جو رینن، کرالگنڈ کے رہنے والی ہے، غلطی سے اپنے گھر میں پانی کے ٹب میں گر گئی تھی۔ واقعہ کے بعد، خاندان کے افراد نے بچی کو فوری طور پر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہندواڑہ منتقل کیا۔ تاہم، ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود بچی دم توڑ گئ۔ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ واقعہ حادثاتی نوعیت کا تھا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande