سرینگر کے رعناواری کا ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق
سرینگر، 22 جون (ہ س)۔سرینگر کے رعناواری علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک 35 سالہ شخص اپنی رہائش گاہ پر بجلی کا جھٹکا لگنے کے بعد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ اس شخص کو اپنے گھر میں گھریلو کام کرنے کے دوران بجل
سرینگر کے رعناواری کا ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق


سرینگر، 22 جون (ہ س)۔سرینگر کے رعناواری علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک 35 سالہ شخص اپنی رہائش گاہ پر بجلی کا جھٹکا لگنے کے بعد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ اس شخص کو اپنے گھر میں گھریلو کام کرنے کے دوران بجلی کا جھٹکا لگا۔ اسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہے۔ تاہم، مسلسل طبی کوششوں کے باوجود، وہ پیر کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ متوفی کی شناخت آصف احمد میر ولد فیاض احمد میر ساکن رعناواری کے نام سے ہوئی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande