مدھیہ پردیش میں مزید چار دن تک شدید گرمی جاری رہے گی، 25 جون کے بعد مانسون متوقع
بھوپال، 22 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں لوگوں کوفی الحال گرمی اورحبس بھرے موسم سے راحت ملنے کا امکان نہیں ہے۔ ریاست 26 جون تک لو، شدید گرمی اورکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ آندھی اور بارش ہونے ا مکان ہے۔ مانسون کی سست رفتاری اور پری مانسون سرگرمیوں
Madhya-Pradesh-Weather-Signs-of-Monsoons-Arrival


بھوپال، 22 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں لوگوں کوفی الحال گرمی اورحبس بھرے موسم سے راحت ملنے کا امکان نہیں ہے۔ ریاست 26 جون تک لو، شدید گرمی اورکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ آندھی اور بارش ہونے ا مکان ہے۔ مانسون کی سست رفتاری اور پری مانسون سرگرمیوں میں کمی نے درجہ حرارت اور نمی دونوں میں اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے جبل پور ڈویژن کے کئی علاقوں میںلو کے اثرات محسوس کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے جبل پور، ریوا اور ساگر ڈویژن کے اضلاع میں اگلے چار دنوں کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے۔ آج، پیر کو نرسنگھ پور، جبل پور، منڈلا، امریا اور ڈنڈوری میں گرم ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ تاہم شام کے وقت کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ گوالیار، بھنڈ، مورینا، دتیا، شیوپور، گنا، نیمچ، مندسور، رتلام، آگر-مالوا، راج گڑھ، بھوپال، رائسین، نرمداپورم، بیتول، ہردا، برہان پور، کھنڈوا، کھرگون، دیواس ، سیہور، اندور اجین شاجاپور، چھندواڑہ، سیونی اور بالاگھاٹ سمیت کئی ضلعوں میں گرمی کا اثر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ان اضلاع میں گرج چمک اور بارش کی وارننگ

لواورحبس بھری گرمی کے درمیان ریاست کے 21 سے زیادہ اضلاع میں گرج چمک اور بارش جاری رہ سکتی ہے۔ جھابوا، علی راج پور، دھار، بڑوانی، نیواڑی، ٹیکم گڑھ، چھتر پور، پنا، ستنا، ریوا، مؤگنج، سیدھی، سنگرولی، شہڈول، میہر، انوپ پور، کٹنی، دموہ، ساگر، ودیشہ اور اشوک نگر کے لیے شدید طوفان کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اتوار کو ریاست کے کئی حصوں میں گرج چمک اور بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ رائسین میں 61 ملی میٹر (تقریباً ڈھائی انچ) بارش ریکارڈ کی گئی۔ بھوپال میں دوپہر میں شدید بارش ہوئی، جب کہ ستنا میں تقریباً ایک چوتھائی انچ بارش ہوئی۔ جبل پور، کھجوراہو، نوگاؤں اور سیونی میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

درجہ حرارت میں کمی

بارش کے اثر سے اتوار کو کئی شہروں میں درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی۔ بھوپال میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.3 ڈگری سیلسیس، اندور میں 37.1 ڈگری، گوالیار میں 39.7 ڈگری، اجین میں 36 ڈگری اور جبل پور میں 38 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ پچمڑھی ریاست کا سب سے سرد مقام تھا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں، سیونی اور شیو پوری میں درجہ حرارت 35 ڈگری، رائسین میں 36 ڈگری اور ساگر اور ٹیکم گڑھ میں 36.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دتیا سب سے زیادہ گرم رہا، جہاں پارہ 40.6 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔

مانسون کی آمد کا انتظار

مدھیہ پردیش میں مانسون مقررہ وقت سے تقریباً سات دن پیچھے چل رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ ریاست میں مانسون کے داخل ہونے کے لیے مزید چار دن انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ مانسون 23 جون تک چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر کی طرف بڑھنے کی امید ہے، جبکہ 25 جون کے بعد مدھیہ پردیش میں داخل ہونے کی امید ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande