اے ایم یو کے پروفیسر ایم جے وارثی ‘‘لِنگوئسٹ آف دی ایئرایوارڈ2025’’ سے سرفراز
علی گڑھ, 22 جون (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات کے چیئرمین پروفیسر محمد جہانگیر وارثی کو پنجابی یونیورسٹی، پٹیالہ میں 18 تا 20 جون کو منعقدہ ‘‘53ویں آل انڈیا کانفرنس آف ڈراوڈین لنگوئسٹس’’ کے دوران پنجابی لسانیاتی انجمن کی جانب سے 2025ک
پروفیسر جہانگیر وارثی


علی گڑھ, 22 جون (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات کے چیئرمین پروفیسر محمد جہانگیر وارثی کو پنجابی یونیورسٹی، پٹیالہ میں 18 تا 20 جون کو منعقدہ ‘‘53ویں آل انڈیا کانفرنس آف ڈراوڈین لنگوئسٹس’’ کے دوران پنجابی لسانیاتی انجمن کی جانب سے 2025کے لِنگوئسٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیاہے۔ پروفیسر وارثی کو یہ اعزاز اطلاقی لسانیات کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات اور لسانی تحقیق و علمیات کے فروغ کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

پروفیسر وارثی ایک ممتاز ماہرِ لسانیات اور ماہرِ تعلیم ہیں، جنہوں نے تدریس، تحقیق اور علمی قیادت کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ وہ دنیا کے معروف تعلیمی اداروں، بشمول یونیورسٹی آف مشی گن، این آربر؛ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے؛ اور واشنگٹن یونیورسٹی، سینٹ لوئس، امریکہ میں تدریسی و تحقیقی خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں پہلے بھی متعدد باوقار اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

اس کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر محمد رضوان خان نے کہا کہ یہ اعزاز پروفیسر وارثی کی علمی فضیلت کا مظہر ہے اور اس سے شعبہ لسانیات کی وقعت میں مزید اضافہ ہوگا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande