لداخ انتظامیہ نے کانکنی سے متعلق مسودہ تیار کیا
لداخ انتظامیہ نے کانکنی سے متعلق مسودہ تیار کیا جموں، 22 جون (ہ س)۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی انتظامیہ کے محکمہ صنعت و تجارت (جیولوجی و کانکنی) نے لداخ ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن (ٹرسٹ) رولز، 2026 کا مسودہ جاری کرتے ہوئے عوام سے اعتراضات اور تجاو
Lg saksena


لداخ انتظامیہ نے کانکنی سے متعلق مسودہ تیار کیا

جموں، 22 جون (ہ س)۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی انتظامیہ کے محکمہ صنعت و تجارت (جیولوجی و کانکنی) نے لداخ ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن (ٹرسٹ) رولز، 2026 کا مسودہ جاری کرتے ہوئے عوام سے اعتراضات اور تجاویز طلب کی ہیں۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجوزہ قواعد مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ 1957 کی مختلف دفعات کے تحت تیار کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس نوٹیفکیشن کے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے بعد 15 دن کے اندر اندر عوام، متعلقہ افراد اور تنظیمیں اپنے اعتراضات یا تجاویز جمع کرا سکتی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اعتراضات اور تجاویز ڈپٹی ڈائریکٹر جیولوجی اینڈ مائننگ، اپر سکمپاری، لیہہ کے دفتر یا ای میل کے ذریعے بھیجی جا سکتی ہیں، جبکہ مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد موصول ہونے والی تجاویز پر غور نہیں کیا جائے گا۔مجوزہ قواعد کے تحت لداخ ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن (ٹرسٹ) رولز، 2026 پورے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں نافذ ہوں گے اور ان کا اطلاق مختلف اقسام کی معدنیات اور ان سے متعلق سرگرمیوں پر ہوگا۔ قواعد کی حتمی منظوری کے بعد انہیں سرکاری گزٹ میں شائع کرکے نافذ العمل بنایا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande