
جاوید رانا نے خطۂ پیر پنجال کا ادبی سرِ ورق کتاب کی رسمِ اجرا انجام دی
جموں، 22 جون (ہ س)۔ وزیر برائے جل شکتی، جنگلات، ماحولیات و قبائلی امور جاوید احمد رانا نے پیر پنجال خطے کی تاریخ، ثقافت اور سماجی ورثے پر مبنی کتاب خطۂ پیر پنجال کا ادبی سرِ ورق‘ کی رسمِ اجرا انجام دی۔ اس کتاب کے مصنف معروف ماہر تعلیم برکت حسین ہیں، جو اس وقت گورنمنٹ ہائر اسیکنڈری اسکول لسّانہ میں پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مینڈھر میں منعقدہ ایک ادبی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید احمد رانا نے کہا کہ یہ کتاب جموں و کشمیر کے ادبی اور فکری ورثے میں ایک اہم اضافہ ہے اور اس سے پیر پنجال خطے کی تاریخ، روایات اور شناخت کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ادیبوں اور محققین کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادب لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور مشترکہ انسانی اقدار کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہے، جبکہ ادیب اور شاعر معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہیں مناسب احترام اور اعتراف ملنا چاہیے۔اس موقع پر مصنف برکت حسین نے وزیر اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں شریک مقررین نے کتاب کو پیر پنجال خطے کی تاریخ اور ثقافت کے حوالے سے ایک اہم ادبی کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طلبہ، محققین اور اسکالرز کے لیے ایک مفید حوالہ ثابت ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر