حج منزل ترکمان گیٹ پر سبیل کا اہتمام،دعوت اسلامی ہند کی جانب سے لگائی گئی سبیل
نئی دہلی ،22 جون (ہ س)۔ دلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی ایما پر معروف کے ہند سماجی و مذہبی تنظیم دعوت اسلامی ہند کی ذیلی شاخ جی این آر ایف کی جانب سے دلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل ،ترکمان گیٹ پر اسلامی سال ہجری 1448 کے ماہ محرم الحرام اور موجودہ موسم گر
حج منزل ترکمان گیٹ پر سبیل کا اہتمام،دعوت اسلامی ہند کی جانب سے لگائی گئی سبیل


نئی دہلی ،22 جون (ہ س)۔ دلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی ایما پر معروف کے ہند سماجی و مذہبی تنظیم دعوت اسلامی ہند کی ذیلی شاخ جی این آر ایف کی جانب سے دلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل ،ترکمان گیٹ پر اسلامی سال ہجری 1448 کے ماہ محرم الحرام اور موجودہ موسم گرما میں شدت کی دھوپ اور گرمی کے پیش نظر عام راہ گیروں کے لیے مفاد عامہ میں شربت روح افزا کی سبیل کا اہتمام کیا گیا۔ اس سبیل میں دلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جناب اشفاق احمد عارفی نے شرکت کی اور دعوت اسلامی ہند کی جانب سے ماہ محرم الحرام کے دوران دلی کے مختلف علاقوں میں الگ الگ مقامات پر لگا ئی جارہی سبیل کے سلسلے کو مفاد عامہ میں انجام دیا جا رہا ایک قابل ستائش کام قرار دیا۔

دعوتِ اسلامی ہند کے مختلف شعبوں کے تحت ملک گیر سطح پر انجام دیے جانے والی خدمات میں حکومت کے متعلقہ شعبہ کی رضامندی سے شجر کاری مہم ، ناگہانی آفات کے نتیجے میں پیدا صورتحال میں ریلیف اسکیم کے تحت بلا تفریق مذہب و ملت ضرورت مندوں کی حاجت روائی، بیواو¿ں یتیموں اور غرباءو مساکین کی امداد اور فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے عازمین اور حجاج کرام کی تربیت و خدمات جیسے اہم کارکردگی شامل ہیں۔بکی ضمن میں قابل ذکر ہے کہ دعوت اسلامی ہند کے رضاکاران سال رواں کے موسم حج میں بھی بشمول دلی ملک کی مختلف ریاستوں میں واقع حج امبارکیسن پوائنٹ پر حجاج کرام کی خدمت اور رہنمائی میں بھی مصروف ہے۔

اس پر کمان گیٹ پر اہتمام کیے گئے خصوصی سبیل کا مقصد میں ایرپورٹ سے حج منزل پر عارضی قیام کے لیے آنے والے حجاج کرام کو بھی استفادہ کرنے والوں میں شامل کرنا تھا۔ اس سبیل میں خدمات انجام دینے والے افراد اور کارکنان میں دعوت اسلامی ہند کے ریجنل مینیجر حج و عمرہ حاجی ساجد حسین ،عارش عطاری۔ حاجی عادل،شہادت ،ارشد،فردین اور بلال نے اپنی خدمات سے عام راہگیروں کی ضیافت سرانجام دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande