
وزارت داخلہ نے پانچ آئی پی ایس افسران کی سنیارٹی و الاٹمنٹ سال مقرر کیے
جموں، 22 جون (ہ س)۔ مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے جموں و کشمیر کیڈر کے پانچ آئی پی ایس افسران کی سنیارٹی اور الاٹمنٹ کے سال مقرر کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں متعلقہ افسران کو ترقی، پنشن اور دیگر مالی مراعات سمیت مختلف سروس فوائد حاصل ہوں گے۔ یہاں جاری ایک حکم نامے کے مطابق، اگست 2025 میں یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی سفارش پر آئی پی ایس کیڈر میں شامل کیے گئے افسران کے لیے الاٹمنٹ کے سال باضابطہ طور پر طے کیے گئے ہیں۔ یہ افسران 2010، 2011 اور 2012 کی سلیکٹ لسٹوں سے منتخب ہوئے تھے۔
حکم نامے کے مطابق سنیل دت کو 2005، ابھیے کمار مہاجن اور روپندر کمار کو 2006، راجنیش پران کو 2007 جبکہ اشوک کمار شرما کو 2009 کا الاٹمنٹ سال دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی سنیارٹی کی بنیاد پر مذکورہ افسران ترقی، پنشن اور دیگر مالی استحقاقات کے حقدار ہوں گے۔ یہ فیصلہ مرکزی انتظامی ٹریبونل (سی اے ٹی) کے احکامات کی تعمیل میں کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر