
سارن، 22 جون (ہ س)۔ پولیس نے جرائم پرقابو پانے، سماج دشمن عناصر کو پکڑنے اورامتناع قانون کو نافذ کرنے کے لیے ضلع میں ایک خصوصی مہم شروع کی ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونیت کمار کی ہدایت پرچلائی گئی اس مہم میں کل 46 ملزمین کوگرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمین میں مختلف مقدمات میں آٹھ وارنٹی، شراب نوشی معاملے میں 11 اور شراب کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث13اسمگلر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے اقدام قتل معاملے میں پانچ، جوا ایکٹ کے تحت پانچ، آرمس ایکٹ، پوکسو ایکٹ، چوری اور دیگر معاملات میں ایک ایک کو گرفتار کیا۔آپریشن کے دوران پولیس نے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ ایک دیسی ساختہ پستول، ایک کار، ایک اسکوٹر، ایک موٹرسائیکل، ایک موبائل فون، تاش اور 700 روپے نقد بھی ضبط کیے گئے۔شراب مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 95 لیٹر دیسی شراب اور 126.615 لیٹر غیر ملکی شراب سمیت مجموعی طور پر 221.615 لیٹر شراب قبضے میں لے لی گئی۔ ٹریفک حفاظتی اقدامات کے تحت بارہ گاڑیوں سے کل 13,500 روپے کے جرمانے بھی وصول کیے گئے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan