شدید گرمی کے باعث ناندیڑ ضلع کی تمام اسکولوں اور کالجوں کا اوقاتِ کار صبح کے سیشن میں منتقل
ناندیڑ، 22 جون (ہ س)۔ جون کا آخری ہفتہ شروع ہونے کے باوجود ضلع میں متوقع بارش نہ ہونے اور کئی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک کی تمام اسکولوں اور کالجوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا فیصلہ
شدید گرمی کے باعث ناندیڑ ضلع کی تمام اسکولوں اور کالجوں کا اوقاتِ کار صبح کے سیشن میں منتقل


ناندیڑ، 22 جون (ہ س)۔ جون کا آخری ہفتہ شروع ہونے کے باوجود ضلع میں متوقع بارش نہ ہونے اور کئی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک کی تمام اسکولوں اور کالجوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع کلکٹر راہل کردیلے نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ حکم کے مطابق ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسیں صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک منعقد کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی متعلقہ دفعات کے تحت لیا گیا ہے۔یہ احکامات تمام میڈیم اور تمام انتظامیہ کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں پر لاگو ہوں گے۔ اس میں مراٹھی، انگریزی اور اردو میڈیم اسکولوں کے ساتھ ساتھ ریاستی تعلیمی بورڈ، سی بی ایس ای اور دیگر تعلیمی بورڈوں سے وابستہ ادارے بھی شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم نے تمام اسکول اور کالج انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کو شدید گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے اور تعلیمی سرگرمیاں بغیر رکاوٹ جاری رکھنے کے مقصد سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ احکامات جاری ہونے تک پہلی سے بارہویں جماعت تک تمام کلاسیں صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے کے درمیان ہی منعقد کی جائیں گی۔ ضلع انتظامیہ نے تمام تعلیمی اداروں سے اس فیصلے پر مکمل عمل درآمد کی اپیل بھی کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande