کھیر بھوانی آنے والے یاتریوں کے لیے وسیع انتظامات : ڈویژنل کمشنرکشمیر
سرینگر، 22 جون (ہ س)۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر انشول گرگ نے پیر کے روز جیشٹھ اشٹمی کے موقع پر عقیدت مندوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کشمیر بھر میں کھیر بھوانی مندروں میں آنے والے یاتریوں کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گرگ نے کھیر ب
تصویر


سرینگر، 22 جون (ہ س)۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر انشول گرگ نے پیر کے روز جیشٹھ اشٹمی کے موقع پر عقیدت مندوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کشمیر بھر میں کھیر بھوانی مندروں میں آنے والے یاتریوں کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گرگ نے کھیر بھوانی مندر کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار نہ صرف تلمولہ بلکہ مانسگام، دیوسر، لوگری پورہ اور ٹکر میں بھی منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے جموں اور وادی کشمیر کے مختلف حصوں سے آنے والے عقیدت مندوں کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عقیدت مندوں کے لیے تمام ضروری سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے جیسا کہ ہر سال کیا جاتا ہے۔ ڈویژنل کمشنر نے امید ظاہر کی کہ کشمیر میں تہواروں کو مل جل کر ہم آہنگی اور باہمی احترام کے ماحول میں منانے کی روایت برقرار اور مضبوط رہے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande