
سرینگر، 22 جون (ہ س): ایک نوجوان جو 9 جون سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا، سوموار کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ریشینگری اڈہ کے قریب وشو نالہ سے برآمد ہونے کے بعد مردہ پایا گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ متوفی کی شناخت عمران ڈوئی ولد محمد اسلم ڈوئی کے طور پر ہوئی ہے جو سیڈو گاؤں کا رہائشی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق وہ ذہنی طور پر غیر مستحکم تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ عمران 9 جون کو اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا، جس کے بعد اس کے اہل خانہ اور پولیس نے اس کا سراغ لگانے کی کوششیں شروع کی ۔ اس کی لاش پیر کو ریشینگری اڈہ کے قریب وشو نالہ سے برآمد ہوئی اور اسے طبی قانونی کارروائیوں کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir