علاقے میں سرکاری پوسٹ گریجویٹ کالج کے قیام کا مطالبہ، طلبہ اور شہریوں کا احتجاج
علی گڑھ، 22 جون (ہ س)۔ علاقے میں سرکاری پوسٹ گریجویٹ (پی جی) کالج کے قیام کے مطالبے کو لے کرعالم پور پَیٹھ میدان میں طلبہ اور مقامی شہریوں نے دھرنا و احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات، سرپرستوں، کسانوں، نوجوانوں اور علاقہ
پروٹیسٹ


علی گڑھ، 22 جون (ہ س)۔

علاقے میں سرکاری پوسٹ گریجویٹ (پی جی) کالج کے قیام کے مطالبے کو لے کرعالم پور پَیٹھ میدان میں طلبہ اور مقامی شہریوں نے دھرنا و احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات، سرپرستوں، کسانوں، نوجوانوں اور علاقہ کے معزز شہریوں نے شرکت کی۔

طلبہ رہنماؤں بھوپیندر یادو، دنیش کمار اور اُمیش کمار نے کہا کہ عالم پور علاقہ طویل عرصے سے اعلیٰ تعلیم کی سہولیات سے محروم ہے۔ پوسٹ گریجویٹ سطح کی تعلیم کے لیے طلبہ کو علی گڑھ، ہاتھرس، آگرہ، دہلی اور دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے، جس سے انہیں مالی اور تعلیمی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ احتجاج کے دوران طلبہ نے ’’تعلیم ہمارے دروازے تک پہنچاؤ‘‘، ’’پی جی کالج ہمارا حق ہے‘‘ اور ’’تعلیم سے ہی علاقے کی ترقی ممکن ہے‘‘ جیسے نعرے لگائے۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ کے نام ایک یادداشت تھانہ انچارج رنجیت سنگھ کے حوالے کی گئی۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے جلد ہی علاقے میں سرکاری پی جی کالج کے قیام کا اعلان نہیں کیا تو تحریک کو مزید وسیع کیا جائے گا۔ احتجاج کی قیادت طلبہ رہنما اُمیش کمار نے کی۔ اس موقع پر انوج یادو، بزنیش کمار، استاد معین الدین، سہیل، دیپک، منوج، وشنو، پریانش سمیت متعدد افراد موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande