'کاک ٹیل 2' کاباکس آفس پر جلوہ برقرار
رومانوی ڈرامہ کاک ٹیل 2، جس میں شاہد کپور، کریتی سینن اور رشمیکا مندانا شامل ہیں، باکس آفس پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ریلیز کے اپنے پہلے ہفتے کے آخر میں، فلم نے بڑے پیمانے پر شائقین کی حمایت حاصل کی، جس سے ملکی اور عالمی دونوں با
کا


رومانوی ڈرامہ کاک ٹیل 2، جس میں شاہد کپور، کریتی سینن اور رشمیکا مندانا شامل ہیں، باکس آفس پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ریلیز کے اپنے پہلے ہفتے کے آخر میں، فلم نے بڑے پیمانے پر شائقین کی حمایت حاصل کی، جس سے ملکی اور عالمی دونوں بازاروں میں زبردست آمدنی ہوئی۔ لوٹرائینگل پر مبنی فلم کو نوجوان شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے، جس کا نتیجہ اس کے باکس آفس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہے۔

تجارتی رپورٹس کے مطابق، فلم نے ریلیز کے تیسرے دن اتوار کو 17.75 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ اس نے پہلے دوسرے دن 16.25 کروڑ اور پہلے دن 13.50 کروڑ کا کاروبار کیاتھا۔ اس سے فلم کا کل گھریلو مجموعہ 47.50 کروڑ ہو گیا ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں 76.25 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے ۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ، کاک ٹیل 2 نے شاہد کپور کی پچھلی فلم او رومیو کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس نے اپنے پہلے تین دنوں میں 30.15 کروڑ کا بزنس کیاتھا۔

دوسری جانب دلجیت دوسانجھ کی فلم 'میں واپس آونگا' دوسرے ہفتے بھی اچھی گرفت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ فلم نے 10ویں دن 5.75 کروڑ روپے کا کاروبارکیا، جس سے اس کا کل مجموعہ 24.25 کروڑ ہو گیا۔وہیںرام چرن اسٹارر 'پیڈی' کی رفتار سست ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ فلم نے 18ویں دن 2.82 کروڑ روپے کاکاروبارکیا، جس سے اس کا گھریلو مجموعہ 234.27 کروڑ روپے اور عالمی مجموعہ 330.11 کروڑ ہو گیا۔ اس کے باوجود 'پیڈی' ابھی بھی سال کی کامیاب فلموں میں شامل ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande