
بہرائچ، 22 جون (ہ س)۔ اترپردیش میں بہرائچ ضلع کے جرول روڈ تھانہ علاقے میں پیر کو سڑک حادثے میں دو بھائیوں سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے حادثے کی اطلاع ملتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق تھانہ قیصر گنج کے گرام پنچایت بھکھرولی منگیش پور کے رہنے والے بدھئی اور ان کے سگے بھائی رام ملن اور رام کشون اپنے رشتہ دار کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے بائک پر بارہ بنکی جارہے تھے۔ صبح تقریباً 7 بجے جب وہ جرول تھانہ علاقہ کے دھنراج پور موڑ کے قریب پہنچے تو اچانک موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے بنے پلیا سے ٹکرا کر گہرے گڑھے میں جا گری۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار رام ملن اور بدھائی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ رام کشون شدید زخمی ہوگیا۔ اسے زخمی حالت میں میڈیکل کالج لے جایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ بیک وقت تین افراد کی موت کی خبر گاو¿ں میں پہنچی تو مرنے والوں کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ سڑک حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔جرول روڈ پولیس اسٹیشن آفیسر سنتوش سنگھ نے بتایا کہ سڑک حادثہ میں دو بھائیوں سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ حادثہ موٹر سائیکل کے بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کی اصل وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan