اے ایم یو کے تین طلبہ کا انجینئرز انڈیا لمیٹڈ میں کیمپس پلیسمنٹ
علی گڑھ, 22 جون (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تین طلبہ کا ملک کے ممتاز سرکاری شعبہ جاتی ادارے انجینئرز انڈیا لمیٹڈ ، نئی دہلی میں کیمپس پلیسمنٹ کے ذریعے انتخاب ہوا ہے۔ یہ بھرتی مہم ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ
اے ایم یو کے تین طلبہ کا انجینئرز انڈیا لمیٹڈ میں کیمپس پلیسمنٹ


علی گڑھ, 22 جون (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تین طلبہ کا ملک کے ممتاز سرکاری شعبہ جاتی ادارے انجینئرز انڈیا لمیٹڈ ، نئی دہلی میں کیمپس پلیسمنٹ کے ذریعے انتخاب ہوا ہے۔ یہ بھرتی مہم ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس اور ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔

بھرتی کا عمل انجینئرنگ اور متعلقہ شعبوں کے آخری سال کے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے لیے انجام دیا گیا۔ تکنیکی اور ہیومن ریسورس انٹرویوز نئی دہلی میں واقع انجینئرز انڈیا بھون میں آف لائن منعقد ہوئے۔ شارٹ لسٹ کیے گئے 14 امیدواروں میں سے ای آئی ایل نے تین طلبہ کا انتخاب سالانہ 21.60 لاکھ روپے کے پیکیج پر کیا۔ منتخب ہونے والے طلبہ میں محمد حمزہ (بی ٹیک سول انجینئرنگ)، آرزو پاٹھک (بی ٹیک الیکٹرانکس انجینئرنگ) اور محمد توحید خان (بی ای مکینیکل انجینئرنگ) شامل ہیں۔

بھرتی کے عمل کے دوران کمپنی کے نمائندوں نے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ انچارج ڈاکٹر معینہ اطہر سے ملاقات کی اور کالج کے طلبہ کے معیار اور تعلیمی نظام کی ستائش کی۔

ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پرنسپل پروفیسر محمد مزمل اور ڈاکٹر معینہ اطہر نے منتخب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande