سائبر دھوکہ بازوں کے لئے میول اکاؤنٹ فیکٹری کا پردہ فاش، دہلی سے کروڑوں کا نیٹ ورک چل رہا تھا، چار گرفتار
نئی دہلی، 22 جون (ہ س)۔ دہلی پولیس کے وسطی ضلع کے سائبر پولیس اسٹیشن نے ایک بین ریاستی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو ملک بھر میں آن لائن دھوکہ دہی کے لئے بینک اکاو¿نٹس اورپی او ایس مشینیں فراہم کرتا تھا۔ پولیس نے پہاڑ گنج میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مار
سائبر دھوکہ بازوں کے لئے میول اکاو¿نٹ فیکٹری کا پردہ فاش، دہلی سے کروڑوں کا نیٹ ورک چل رہا تھا، چار گرفتار


نئی دہلی، 22 جون (ہ س)۔

دہلی پولیس کے وسطی ضلع کے سائبر پولیس اسٹیشن نے ایک بین ریاستی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو ملک بھر میں آن لائن دھوکہ دہی کے لئے بینک اکاو¿نٹس اورپی او ایس مشینیں فراہم کرتا تھا۔ پولیس نے پہاڑ گنج میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر چار ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے ایکٹو پی او ایس ٹرمینل، ڈیبٹ کارڈ، چیک بک، جعلی کمپنیوں کے دستاویزات اور دیگر ڈیجیٹل ثبوت برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمین کی شناخت آنند پروت کے رہنے والے سنجے، پٹیل نگر کے رہنے والے کلدیپ گولی، ہریانہ کے سونی پت ضلع کے گوہانہ کے رہنے والے نردوش برلان اور راجستھان کے ہنومان گڑھ کے رہنے والے دیپک بشنوئی کے طور پر کی گئی ہے۔ وسطی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس روہت راجبیر سنگھ نے پیر کو کہا کہ اس گینگ نے سائبر جرائم پیشہ افراد کو میول اکاو¿نٹس فراہم کیے ہیں۔ ان اکاو¿نٹس کے ذریعے سائبر کرائمز جیسے کہ سرمایہ کاری کی دھوکہ دہی، نوکری کی جعلی پیشکشوں کی آڑ میں دھوکہ دہی، اور ڈیجیٹل گرفتاریوں سے حاصل ہونے والی رقم کو مختلف اکاو¿نٹس میں منتقل کیا گیا اور جائز لین دین میں تبدیل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق وسطی ضلع کے سائبر پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی کہ ایک منظم گینگ دہلی میں سائبر فراڈ کے لیے بینکنگ انفراسٹرکچر قائم کر رہا ہے۔ اس کے بعد، ایس آئی گورو سنگھ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں ایچ سی بھرت، کانسٹیبل دھرمیندر، اور کانسٹیبل جانکی شامل تھے۔ پولس ٹیم نے پہاڑ گنج کے کرشنا ہوٹل پر چھاپہ مار کر چاروں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ اس معاملے میں سائبر پولیس اسٹیشن نے تعزیرات ہند کی دفعہ 112 اور 318 (4) کے تحت ایف آئی آر نمبر 28/26 درج کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande