ہریانہ: حصار میں این ای ای ٹی امتحان سے پہلے طالبہ نے خودکشی کر لی، پیپر لیک ہونے کی وجہ سے ذہنی دباو میں تھی
چنڈی گڑھ، 21 جون (ہ س)۔ ہریانہ کے حصار میں اتوار کو این ای ای ٹی امتحان سے پہلے ایک طالبہ نے خودکشی کر لی۔ 19 سالہ متوفیہ کی شناخت سمرن کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اصل میں بروالا کے گاوں دھنی خان بہادر کی رہائشی تھی۔ حصار پولیس کو دیے گئے ایک بیان میں
ک


چنڈی گڑھ، 21 جون (ہ س)۔ ہریانہ کے حصار میں اتوار کو این ای ای ٹی امتحان سے پہلے ایک طالبہ نے خودکشی کر لی۔ 19 سالہ متوفیہ کی شناخت سمرن کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اصل میں بروالا کے گاوں دھنی خان بہادر کی رہائشی تھی۔ حصار پولیس کو دیے گئے ایک بیان میں اس کے والد روہتاش نے کہا کہ سمرن میڈیکل کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی تھی۔ سمرن راجستھان کے سیکر میں رہتے ہوئے این ای ای ٹی کی تیاری کر رہی تھی اور اس سے پہلے دو بار این ای ای ٹی کا امتحان دے چکی تھی۔ وہ اپنی پہلی کوشش میں ناکام ہوگئی، جبکہ دوسری بار امتحان منسوخ کردیا گیا۔ اس کے باوجود اس نے ہمت نہیں ہاری اور پوری محنت کے ساتھ دوبارہ تیاری شروع کر دی۔

اتوار کی صبح سمرن اور اس کی ماں شکنتلا گھر پر تھیں۔ صبح 10 بجے کے قریب سمرن کو اچانک شدید الٹیاں ہونے لگیں۔ اس کی حالت خراب ہونے پر اس کے گھر والے اسے گاوں کے ایک مقامی ڈاکٹر کے پاس لے گئے، جہاں اسے انجیکشن لگائے گئے، لیکن اس کی حالت بہتر نہیں ہوئی۔

جب اس کے گھر والوں نے اس سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو سمرن نے اعتراف کیا کہ اس نے گھر میں رکھی کیڑے مار دوا کھا لی تھی۔ اس کے بعد اہل خانہ نے اسے تشویشناک حالت میں حصار کے سرویش اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔

والد روہتاش نے کہا کہ سمرن کی ظاہری شکل سے یہ نہیں لگتا تھا کہ وہ خودکشی کر لے گی۔ وہ نارمل لگ رہی تھی اور ساری رات پڑھتی رہی تھی۔ صبح، اس نے اسے بتایا تھا کہ وہ اپنے امتحان دینے کے لیے 11 بجے گھر سے نکلے گی۔ حادثہ اس سے پہلے پیش آیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande