خواتین کا ٹی20 ورلڈ کپ 2026: صوفیہ ڈنکلے اور فرییا کیمپ کی دھماکہ خیز اننگز
انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 200 رنز بنائے لیڈز،21جون (ہ س )۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے 16ویں میچ میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 38 رنز سے شکست دے دی۔ صوفیہ ڈنکلے (57 رنز) کی شاندار نصف سنچر
خواتین کا ٹی20 ورلڈ کپ 2026: صوفیہ ڈنکلے اور فرییا کیمپ کی دھماکہ خیز اننگز


تین بحری جہاز بیک وقت ہندوستان کے بحری بیڑے میں شامل ہوئے، بحریہ کی جنگی صلاحیت میں اضافہ


انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 200 رنز بنائے

لیڈز،21جون (ہ س )۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے 16ویں میچ میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 38 رنز سے شکست دے دی۔ صوفیہ ڈنکلے (57 رنز) کی شاندار نصف سنچری اور فرییا کیمپ (39 رنز ناٹ آو¿ٹ اور 1 وکٹ) کی آل راو¿نڈ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 201 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز ہی بنا سکی۔

ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے شارلٹ ڈین کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم نے تاریخ رقم کی۔ وہ ایک ہی T20 ورلڈ کپ میں دو بار 200 یا اس سے زیادہ رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔

میچ کی پہلی ہی گیند پر ایمی جونز کے آو¿ٹ ہونے کے بعد صوفیہ ڈنکلے نے چارج سنبھال لیا۔ تھوڑی قسمت کے ساتھ (اسکاٹ لینڈ کی طرف سے تین گرائے گئے کیچوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے)، ڈنکلے نے 37 گیندوں میں 57 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس سے وہ ورلڈ کپ میں اپنی پہلی نصف سنچری تک پہنچ گئیں۔ مڈل آرڈر میں ایلس کیپسی (40 رنز) اور کپتان ہیدر نائٹ (25 رنز) نے اننگز کو آگے بڑھایا۔

انگلینڈ کو بھاری ٹوٹل تک لے جانے کا سب سے بڑا کام فرییا کیمپ اور ڈینیئل گبسن کی جوڑی نے آخری اوورز میں کیا۔ انگلینڈ نے آخری 18 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔

فریا کیمپ نے 16 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 39 رنز بنائے۔جبکہ

ڈینیئل گبسننے آخری اوور میں چار چوکوں سمیت 11 گیندوں پر ناقابل شکست 30 رنز بنائے۔

ان اننگز نے انگلینڈ کو 200/5 تک پہنچنے میں مدد کی۔ سکاٹ لینڈ کی جانب سے کرسٹی گورڈن نے 30 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande