
سہرسہ، 21 جون (ہ س)۔ضلع کے بلواہا ہاٹ تھانہ علاقہ کے بگوا پنچایت کے گوپال پور گاؤں میں اتوار کے روز ایک دردناک حادثے میں دو لڑکیوں کی ندی میں ڈوبنے سے موت ہگئی۔ واقعے کے بعد پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑگئی ۔اطلاعات کے مطابق گوپال پور گاؤں کے وارڈ نمبر 4 کے رہائشی محمد قاسم کی تقریباً 14 سالہ بیٹی نشا پروین اور محمد قاسم کے بہنوئی محمد منا کی تقریباً 18 سالہ بیٹی جنتی خاتون بگوا گاؤں کے مغرب میں ندی میں نہانے گئی تھیں۔ نہاتے ہوئے دونوں لڑکیاں اچانک پھسل کر گہرے پانی میں گر گئیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں والوں نے فوری تلاش شروع کی۔ کافی کوشش کے بعد دونوں لڑکیوں کی لاشیں ندی سے نکال کر گاؤں واپس لائی گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں لڑکیاں باہر پڑھتی تھیں اور خاندانی تقریب اور شادی تقریب میں شرکت کے لیے گاؤں آئی تھیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بلواہاٹ تھانہ کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ایس آئی معین الدین اور ایس آئی امت کمار نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔ لواحقین نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے ضروری قانونی طریقہ کار مکمل کر کے لاشوں کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا۔ اس دل دہلا دینے والے واقعہ سے پورے گوپال پور اور آس پاس کے علاقوں میں غم کا ماحول ہے۔ گاؤں والوں نے متوفیوں لڑکیوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan