اپوزیشن لیڈرسنیل شرما نے حکومت پر آؤٹ سورسنگ نظام اور بیک ڈور تقرریوں کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا
جموں، 21 جون (ہ س)۔ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور بی جے پی کے سینئر رہنما سنیل شرما نے نیشنل کانفرنس حکومت پرآؤٹ سورسنگ نظام اور بیک ڈور تقرریوں کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمتیں شفاف، منصفانہ اور میرٹ کی بنیاد پر فرا
Sunil sharma


جموں، 21 جون (ہ س)۔

اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور بی جے پی کے سینئر رہنما سنیل شرما نے نیشنل کانفرنس حکومت پرآؤٹ سورسنگ نظام اور بیک ڈور تقرریوں کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمتیں شفاف، منصفانہ اور میرٹ کی بنیاد پر فراہم کی جانی چاہئیں۔

اتوار کو جواہر نگر میونسپل پارک میں بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر منعقدہ تقریب کے حاشیے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل شرما نے کہا کہ مختلف سرکاری محکموں میں نجی ایجنسیوں کے ذریعے عملہ تعینات کرنے کے رجحان سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع محدود ہو رہے ہیں اور باقاعدہ بھرتی کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی روزگار کی فراہمی کی مخالف نہیں، تاہم حکومت کی جانب سے آؤٹ سورسنگ پر بڑھتے ہوئے انحصار پر شدید تحفظات رکھتی ہے۔ ان کے مطابق، نوجوانوں کو ان کی صلاحیت اور میرٹ کی بنیاد پر تسلیم شدہ بھرتی ایجنسیوں اورمسابقتی امتحانات کے ذریعے ملازمتیں فراہم کی جانی چاہئیں۔

سنیل شرما نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس حکومت آؤٹ سورسنگ اور بیک ڈور تقرریوں کو جائز شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ مستحق امیدواروں کو شفاف اور منصفانہ طریقہ کار کے تحت مساوی مواقع ملنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے اور بی جے پی اس معاملے کو ہر سطح پر اٹھاتی رہے گی اور شفاف و منصفانہ بھرتی نظام کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande