مو پولیس پر پتھراو کرنے کے الزام میں 39 نامزد اور 250 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
مو، 21 جون (ہ س)۔ اتر پردیش میں ہفتہ کی شام مو ضلع کے گھوسی علاقے حاجی پور کے پڈھول موڑ پر سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت کے بعد پولیس نے پتھراو کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے۔ 39 نامزد اور تقریباً 250 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ای
مو پولیس پر پتھراو کرنے کے الزام میں 39 نامزد اور 250 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج


مو، 21 جون (ہ س)۔ اتر پردیش میں ہفتہ کی شام مو ضلع کے گھوسی علاقے حاجی پور کے پڈھول موڑ پر سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت کے بعد پولیس نے پتھراو کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے۔ 39 نامزد اور تقریباً 250 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوپ کمار نے اتوار کو بتایا کہ ایک بزرگ خاتون شانتی دیوی کی ہفتے کی شام سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ اس کے بعد گاو¿ں والوں نے اپنا غصہ ظاہر کرتے ہوئے وارانسی-گورکھپور نیشنل ہائی وے کو بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے ٹریفک حادثات کے لیے انتظامیہ کی لاپرواہی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ جام کے باعث شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک مکمل طور پر متاثر ہوئی۔ جب پولیس انہیں منانے پہنچی تو بھیڑ میں سے کچھ لوگوں نے پتھراو شروع کردیا۔ اس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ جس کے بعد حالات مزید بگڑ گئے۔ پولیس نے بھیڑ پر قابو پانے کے لیے ہلکی طاقت کا استعمال کیا۔ پولیس نے کافی مشقت کے بعد کشیدہ صورتحال پر قابو پایا۔

اس واقعے کے بعد، سب انسپکٹر دیواکر رانا کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر، پولیس نے 39 نامزد اور تقریباً 250 نامعلوم افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت کر رہے ہیں۔ کچھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande