
حیدرآباد ، 21 جون(ہ س)۔ راموجی گروپ کے چیئرمین اورمنیجنگ ڈائرکٹر،سی ایچ کرن نے جمعہ کوانڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی)، حیدرآباد کے نوتعمیرشدہ راموجی آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اپنے والداور راموجی گروپ کے بانی آنجہانی راموجی راؤ کے انتظامی فلسفہ پرتبادلہ خیال کیا۔یہ تقریب آڈیٹوریم میں منعقد کی جانے والی پہلی تقریب تھی جسے راموجی فاؤنڈیشن کے ذریعہ 30 کروڑ روپئے کے تعاون سے بنایا گیا تھا۔ عالمی معیارکی سہولیات اور450 افرادکے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ، آڈیٹوریم کوبین الاقوامی کانفرنسوں،تحقیقی سیمینارز،لیکچرزاورتعلیمی پروگراموں کی میزبانی کیلئے ڈیزائن کیاگیاہے۔ راموجی فاؤنڈیشن اورآئی ایس بی کےزیر اہتمام مشترکہ طورپرمنعقد ہونے والے اس پروگرام میں ہندوستان کے پہلے آل فیمیل انسٹرومینٹل سمفنی گروپ ‘سورنجلی سنگیتا وبھاوری’کی پرفارمنس پیش کی گئی۔ راموجی خاندان کے افراد،آئی ایس بی کے بانی رجت گپتا،آئی ایس بی کے فیکلٹی ممبران اورامریکی قونصل جنرل لوراولیمزسمیت دیگرنےاس تقریب میں شرکت کی۔کرن نے کسی دن آئی ایس بی میں پڑھنے کی خواہش ظاہرکی اوروہاں کے طلباء کی تعریف کی۔ سی ایچ کرن نے کہا اگرآئی ایس بی مجھے قبول کرلیتا ہے تومیں وہاں جلد ہی ایک طالب علم بننا چاہوں گی۔اگرمیں30 سال چھوٹاہوتاتومیں آئی ایس بی کے علاوہ کسی اورجگہ سے گریجویشن کرنے پرغورنہیں کرتا۔ تعلیم کے بارے میں اپنے والد کے خیالات کویاد کرتے ہوئے کرن نے کہاکہ انتظامی اصولوں کے عظیم اسکالرہونے کے باوجودراموجی راؤروایتی انتظامی تعلیم پر زیادہ یقین نہیں رکھتے تھے۔ سی ایچ کرن نے کہا کہ وہ ہمیں کہتے کہ دنیا کے کسی بھی انسٹی ٹیوٹ میں جائیں، ہم آپ کوبھیج دیں گے لیکن جب آپ واپس آئیں توجوکچھ بھی آپ نے وہاں سیکھا ہے اسے بھول جائیں اورمیری یونیورسٹی،راموجی یونیورسٹی میں دوبارہ پڑھیں ۔ ہم نے اسی طریقہ کارپرعمل کیا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق