زیورات چوری کی تحقیقات کے دوران پولیس ٹیم پر حملہ، ہوم گارڈ جوان زخمی
سپول، 21 جون (ہ س)۔ ضلع کے تروینی گنج تھانہ علاقہ کے پتر گھاٹی وارڈ نمبر 85 میں ہفتہ کے روز زیورات چوری معاملے کی جانچ کے دوران پولیس ٹیم پر حملہ کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ میں سب انسپکٹر (ایس آئی) وجے کمار کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ، جب
زیورات چوری کی تحقیقات کے دوران پولیس ٹیم پر حملہ، ہوم گارڈ جوان زخمی


سپول، 21 جون (ہ س)۔ ضلع کے تروینی گنج تھانہ علاقہ کے پتر گھاٹی وارڈ نمبر 85 میں ہفتہ کے روز زیورات چوری معاملے کی جانچ کے دوران پولیس ٹیم پر حملہ کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ میں سب انسپکٹر (ایس آئی) وجے کمار کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ، جب کہ ہوم گارڈ جوان ترون کمار یادو کو بچانے کی کوشش میں شدید زخمی ہوگیا۔معلومات کے مطابق تقریباً ایک ہفتہ قبل میونسپل کونسل علاقہ کے وارڈ 18 کے رہنے والے راکیش بھگت کے گھر سے زیورات چوری ہوئے تھے۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ خاندان کے ایک رکن نے گھر سے زیورات چرائے، اسے کچھ دوستوں کے ساتھ بیچ دیا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم خرچ کی۔ پولیس نے شکایت ملنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔تفتیش کے دوران پولیس کو پترگھاٹی کے رہنے والے انیرودھ یادو کے بیٹے آکاش کمار کے ملوث ہونے کا علم ہوا۔ سب انسپکٹر وجے کمار پولیس فورس کے ساتھ پوچھ گچھ کے لیے ان کے گھر پہنچے۔

بتایا جاتا ہے کہ جب پولیس آکاش کمار کو پوچھ گچھ کے لیے تھانہ لے جا رہی تھی تو آکاش، اس کے بھائی آشیش کمار اور خاندان کے دیگر افراد نے پولیس ٹیم کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ الزام ہے کہ احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا گیا۔ایس آئی وجے کمار پر حملہ کیا گیا اور ان پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس دوران ایس آئی کو بچانے آئے ہوم گارڈ جوان ترون کمار یادو کے سر پر لوہے کی راڈ لگ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی جوان کو فوری طور پر تروینی گنج سب ڈویزنل اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کا علاج کیا گیا۔ زخمی ہوم گارڈ جوان ترون کمار یادو نے بتایا کہ ایس آئی کو لوہے کی سلاخ سے دو بار مارا گیا۔ پہلی بار اس کے سر پر چوٹ لگی، دوسری بار جب وہ ایس آئی کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا تو راڈ اس کے سر پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس ایک خاتون کو بھی پوچھ گچھ کے لیے تھانے لے آئی ،حالانکہ بعد میں اسے چھوڑ دیا گیا۔اس معاملے کے بارے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ شرتھ آر ایس نے کہا کہ پورے واقعہ کی جانچ کی جائے گی اور تحقیقات سے جو بھی حقائق سامنے آئیں گے اس کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثنا تروینی گنج سب ڈویزنل اسپتال کے معالج ڈاکٹر شرون کمار نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکارکا ابتدائی طبی علاج کیا گیا ۔ اس کی حالت فی الحال نارمل ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande