
6 کمپنیوں کے شیئرز لسٹنگ کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں داخل ہوں گے
نئی دہلی، 21 جون (ہ س)۔ پیر، جون 22 سے شروع ہونے والے تجارتی ہفتے کے دوران پرائمری مارکیٹ کافی فعال ہونے کی توقع ہے۔ اس ہفتے آٹھ کمپنیاں اپنے آئی پی اوز لانچ کر رہی ہیں۔ ان میں سے تین کمپنیوں کے آئی پی اوز مین بورڈ سیگمنٹ سے ہیں جبکہ باقی پانچ ایس ایم ای سیگمنٹ سے ہیں۔ ساتھ ہی، ان چار آئی پی اوز پر بولیاں لگائی جا سکتی ہیں جو گزشتہ ہفتے سبسکرپشن کے لیے 22 اور 23 جون تک کھلے تھے۔ نئی لسٹنگ کے لیے، چھ کمپنیاں اس ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں داخل ہونے والی ہیں۔ یہ تمام کمپنیاں ایس ایم ای زمرہ سے ہیں۔
ایڈوٹ جویلس کا 165.16 کروڑ کا آئی پی او ہفتے کے دوسرے تجارتی دن 23 جون کو سبسکرپشن کے لیے کھلے گا۔ اس معاملے پر 25 جون تک بولیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے 130 سے 138 روپے فی شیئرکا پرائس بینڈ مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ لاٹ سائز 100 شیئرزکاہے ۔ آئی پی او کی بندش کے بعد، کمپنی کے حصص یکم جولائی کو بی ایس ای اور این ایس ای پر درج ہونے کی امید ہے۔
23جون کو ہی واٹر ویز لیزر ٹورزم کا 585 کروڑ کا آئی پی او 23 سبسکرپشن کے لیے کھلے گا۔ اس ایشو میں 25 جون تک بولی لگائی جا سکتی ہیں۔ آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے پرائس بینڈ 769 سے 808 فی حصص مقرر کیا گیا ہے، جس میں 18 شیئرز کا لاٹ سائز ہے۔ آئی پی او کی بندش کے بعد، کمپنی کے حصص یکم جولائی کو بی ایس ای اور این ایس ای پر درج ہونے کی امید ہے۔
اسی دن، شریدھر اسپنرز کا 30.68 کروڑ کا آئی پی او سبسکرپشن کے لیے کھلنے والاہے۔ اس ایشو کے لیے بھی بولی 25 جون تک قبول کی جائیں گی۔ آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے پرائس بینڈ 51 سے 53 روپے فی حصص مقرر کیا گیا ہے، جس میں شیئرز کا لاٹ سائز 2,000ہے۔آئی پی او کی بندش کے بعد، کمپنی کے حصص یکم جولائی کو این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر درج ہونے کی توقع ہے۔
ان تین آئی پی اوز کے علاوہ، جیول انڈسٹریز کا 31.99 کروڑ کا آئی پی او اسی دن سبسکرپشن کے لیے کھل جائے گا۔ اس ایشوکے لیے بھی بولی 25 جون تک قبول کی جائیں گی۔ آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے 196 روپے فی حصص مقرر کی گئی ہے، جبکہ 600 حصص کے لاٹ سائز ہیں۔ آئی پی او کی بندش کے بعد، کمپنی کے حصص یکم جولائی کو بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر درج ہونے کی توقع ہے۔
اگلے دن، 24 جون کو، سی ایس ایم ٹیکنالوجیز کی 145.78 کروڑ کی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او ) سبسکرپشن کے لیے کھلے گی۔ بولیاں 29 جون تک لگائی جا سکتی ہیں۔ آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے پرائس بینڈ 107روپے سے 113روپے فی شیئر مقرر کیا گیا ہے، جس میں 132 شیئرز کا لاٹ سائز ہے۔ آئی پی او کی بندش کے بعد، کمپنی کے حصص 2 جولائی کو بی ایس ای اور این ایس ای پر درج ہونے کی امید ہے۔
24جون کو ہی دھن ویل ہائبرڈ سیڈز کی 26.73 کروڑ کی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) سبسکرپشن کے لیے کھلے گی۔ اس ایشو پر 29 جون تک بولیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے پرائس بینڈ 95 سے 99روپے فی حصص مقرر کیا گیا ہے، جس میں 1,200 شیئرز کا لاٹ سائز ہے۔ آئی پی او کی بندش کے بعد، کمپنی کے حصص 2 جولائی کو بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر درج ہونے کی توقع ہے۔
اسی دن، شری پرینکا جیو کامیکس کا 94.51 کروڑ کا آئی پی او سبسکرپشن کے لیے کھلے گا۔ اس ایشو کے لیے بھی بولیاں 29 جون تک قبول کی جائیں گی۔ آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے پرائس بینڈ 207 سے 212روپے فی شیئر ہے، جس میں 600 شیئرز کا لاٹ سائز ہے۔ آئی پی او کی بندش کے بعد، کمپنی کے حصص این ایس ای کے ایس ایم پلیٹ فارم پر 2 جولائی کو درج ہونے کی توقع ہے۔
سی آئی الیکٹریکلز کا آئی پی او 25 جون کو سبسکرپشن کے لیے کھلے گا۔ 30 جون تک اس ایشو میں بولیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ آئی پی او کے پرائس بینڈ اور سائز کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ایشو کے بند ہونے کے بعد، توقع ہے کہ کمپنی کے حصص این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر 3 جولائی کو درج ہوں گے۔
ان نئے آئی پی او کے علاوہ،ریاست لائف اسٹائل کے 30.77 کروڑ کے آئی پی او پر بولی لگائی جا سکتی ہے، جو گزشتہ ہفتے 18 جون کو سبسکرپشن کے لیے کھولا گیا، کل 22 جون تک آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے پرائس بینڈ 102 سے 108روپے فی حصص ہے، جس میں 1,200 شیئرز کا لاٹ سائز ہے۔ آئی پی او کی بندش کے بعد، کمپنی کے حصص 25 جون کو بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر درج ہونے کی امید ہے۔ اس آئی پی او کو اب تک صرف 8فیصد سبسکرائب کیا گیا ہے۔ 18 جون کو سبسکرپشن کے لیے شروع کیا گیاایوینس بایومیڈیکلس کے 30.24 کروڑ کے آئی پی او پرکل 22 جون تک بولیاں لگائی جا سکتی ہیں ۔ آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے پرائس بینڈ 196 سے 208 فی حصص مقرر کیا گیا ہے، جس میں 600 شیئرز کا لاٹ سائز ہے۔ آئی پی او کی بندش کے بعد، کمپنی کے حصص این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر 25 جون کو درج ہونے کی توقع ہے۔ اس آئی پی او کو اب تک 43.79 گنا سبسکرائب کیا جا چکا ہے۔
ساتھ ہی، انوبھو پلاسٹ کا 24 کروڑ کا آئی پی او، جو 19 جون کو سبسکرپشن کے لیے کھولا گیا، 23 جون تک بولی لگانے کے لیے کھلا ہے۔ آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے پرائس بینڈ 77 سے 80روپے فی حصص ہے، جس میں 1,600 شیئرز کا لاٹ سائز ہے۔ آئی پی او کی بندش کے بعد، کمپنی کے حصص کے 29 جون کو بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر درج ہونے کی امید ہے۔ آئی پی او کو اب تک 1.21 گنا سبسکرائب کیا جا چکا ہے۔
ٹرٹلمنٹ فنٹیک سولیوشنس کا 882.67 کروڑ کا آئی پی او، جو 19 جون کو سبسکرپشن کے لیے کھولا گیاتھا، 23 جون تک بولی لگانے کے لیے کھلا ہے۔ آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے پرائس بینڈ 144 سے 152روپے فی شیئر ہے، جس میں 98 شیئرز کا لاٹ سائز ہے۔ آئی پی او کی بندش کے بعد، کمپنی کے حصص 29 جون کو بی ایس ای اور این ایس ای پر درج ہونے کی امید ہے۔ یہ آئی پی او اب تک 46.03 فیصدسبسکرائب ہو چکا ہے۔
جہاں تک اسٹاک مارکیٹ کی لسٹوں کا تعلق ہے، کلے کرافٹ کے حصص این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر 24 جون کو درج ہونے کی توقع ہے۔ لیپ فراگ انجینئرنگ، ڈکشا پولیمر اور لاﺅٹیک انڈسٹریز کے حصص بھی اسی دن بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر درج ہونے کی توقع ہے۔ اس کے بعد، ریاست لائف اسٹائلکے حصص 25 جون کو بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر درج ہونے کی امید ہے اور ایوینس بایو میڈیکلس کے این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر درج ہونے کی امید ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی