
پروفیسر مظہر آصف شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس موقع پر جسمانی صحت،ذہنی سکون اوربڑھتی عمر میں یوگا کے فوائد پرزور دیا نئی دہلی،21جون(ہ س)۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بھوپال گراو¿نڈ میں آج صبح باہواں عالمی یوگا ڈے دوہزار چھبیس انتہائی جوش وو خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس پروقار تقریب کا انعقاد جامعہ کے ڈپارٹمنٹ آف گیمز اینڈ اسپورٹ اوردفتر، ڈین اسٹوڈینٹ ویلفیئر،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اشتراک سے کیا گیا تھا جس میں چھ سو سے زیادہ جامعہ کے فیکلٹی اراکین، غیر تدریسی عملہ ،اسٹاف ا، این ایس ایس، اور این سی سی کے رضاکار ،افسران اور جامعہ کے آس پاس کی کمیونیٹی کے لوگوں کے حصہ لیا۔ پنڈال میں ایک بڑے اسکرین پر نشر ہونے والے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندرمودی جی کا براہ راست خطاب سن کر شرکا نے ملک گیر جشن میںشرکت کی۔قوم کے نام وزیر اعظم کے متاثر کن خطاب سے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پروفیسر مظہر آصف ، شیخ الجامعہ ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ’صحت مند عمر کے لیے یوگا‘کے موضوع پر یوگا کی مشق کرنے میں یونیورسٹی کی قیادت کی۔
پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ ،ان کی اہلیہ محترمہ سیدہ پروین نے پروگرام میں شرکت کی ،پروفیسر محمد محفوظ الحق، چیئر مین گیمز اینڈ اسپورٹس کمیٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، پروفیسرنفیس احمد،ڈائریکٹر گیمز اینڈ اسپورٹس،جامعہ ملیہ اسلامیہ ،پروفیسر محمد عابد ،ڈپٹی ڈائریکٹر، اسپورٹس ،جامعہ ملیہ اسلامیہ ،چیف پراکٹر جامعہ ملیہ اسلامیہ ڈاکٹر ریحان خان سوری،ڈائریکٹر سی آئی ای ،جامعہ ملیہ اسلامیہ ، فیکلٹی کے ڈینز،شعبہ جات کے صدور، اسٹاف کے اراکین اور جامعہ کے آس پاس کی کمیونیٹز کے شرکا نے یوگ گرو پروفیسر (ڈاکٹر)بدر الاسلام کیرانوی ، انسٹی ٹیوٹ آف ڈاکٹر بی آئی کے یوگا اینڈ کلینک آف آیوش پیرا میٹیکس نئی دہلی اور سابق ٹریننگ کمشنر کے بی ایس جی ۔آر ڈی کے سابق ٹریننگ کمشنر یوگا ٹیچر کی رہنمائی میں حکومت ہند ،آیوش کی وزارت کے وضع کردہ پروٹکول کے مطابق یوگا کی مشق کی ۔
ڈاکٹر کیرانوی نے مہارت کے ساتھ مختلف قسم کی مدراو¿ں اور آسنوں کا مظاہرہ کیا جو عالمی یوگا ڈے دوہزار چھبیس تھیم ’ صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا‘ کے مطابق تھے۔انہوں نے طرز زندگی کی بیماریوں سے شفا یابی کے عمل کے ساتھ لچک کو برقرار رکھنے،صحت مند جوڑوں کی نقل و حرکت اور بیماریوں سے پاک اندرونی اعضا میں یوگا کی اہمیت پر بھی زوردیا ۔انہوں نے دماغ ،جسم اور روح کے ساتھ یوگا کے تعلق بھی روشنی ڈالی اور یہ بھی بتایا کہ یہ دائمی درد،چوٹ اور سوزش میں کس طرح معاون ثابت ہوسکتاہے۔عزت مآب وزیر اعظم شری نریندر مودی جی کے پیغام کی گونج انسٹرکٹر کی باتوں میںصاف سنائی دے رہی تھی جب کہ انہوں نے اپنی نگرانی میں دکھائے جانے والے مختلف آسنوں کے علاج معالجے کے فوائد کے بارے میں تجاویز بھی دیں۔اس موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے پروفیسر مظہر آصف نے یوگا کے جامع فلسفے اور عصری زندگی سے اس کی مطابقت پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ تین چیزیں آہار،وہار اور ویوہار یعنی متوازن غذا ،مناسب نیند اور اچھا برتا و¿اچھی صحت کے لیے ضروری ہیں اور یوگا کا جوہر ہے ۔یوگا ہمیں نہ صرف یہ سکھاتاہے کہ جسم کی پرورش کیسے کی جائے بلکہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اپنے جذبات ،خاص طورپر غصے اور دیگر منفی احساسات پر کیسے قابو پایا جائے۔‘ایک اہم اعلان میں پروفیسر آصف نے سامعین کو بتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ ڈاکٹر بدر الاسلام کیرانوی کو شامل کرے گی تاکہ یونیورسٹی کمیونیٹی کے لیے باقاعدہ یوگا سیشن کی سہولت فراہم کی جاسکے۔عزت مآب وزیر کی ’یوگا تین سو پنسٹھ ‘ کے کال کو مدنظر رکھتے ہوئے جس کا مقصد یوگا کو ایک دن کی سالانہ تقریب کے بجائے پورے سال میں مشق کرنا ہے ۔یونیورسٹی، فیکلٹی اراکین، عملہ اور طلبہ کو ڈاکٹر کیرانوی کے تحت یومیہ پریکٹس کرنے کے لیے سہولیات فراہم کرے گی ۔میں پوری جامعہ کمیونیٹی سے درخواست گزار ہوں کہ وہ اپنی یومیہ زندگی میں مکمل طورپر یوگا کو شامل کریں۔“پروفیسر آصف نے مزید کہاکہ یوگا صرف جسمانی ورزش سے متعلق نہیں ہے۔یہ سکون حاصل کرنے اور روزمرہ کے تناو¿ کو کم کرنے کا ایک منفرداور بہترین طریقہ ہے۔‘پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس موقع پر اپنے پیغام میں جامعہ کے طلبہ اور اسٹاف کو یاد دلایاکہ وہ اپنی روز مرہ کی زندگی میںیوگا کو اپنائیں تاکہ لچک ،خون کی گردش اور جسم کے پوسچر کو بہتر کیا جاسکے اور تناو¿ کوکم کیا جاسکے۔اس کے علاوہ نظم وضبط اور ذہن سازی کو فروغ دینے میں اس کا اہم رول ہے۔پروفیسر نفیس احمد،ڈائریکٹر گیمز اینڈ اسپورٹس،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے صحت مندبڑھاپے کے لیے ایک ناقابل یقین ٹول کے طور پر یوگا کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ ’یوگا ہمارے دما غ اور جسم کو تیز ،لچک دار اور مضبوط رکھنے کے لیے ایک نرم وقتی تجربہ فراہم کرتاہے ۔جیسے جیسے سال گزرتے جاتے ہیں ہماری ہڈیوں اور جوڑوں کو محتاط توجہ درکار ہوتی ہے ۔یوگا کے آسنوں کی روزانہ کی مشق ہمارے جسمانی توازن کو برقرار رکھنے ،گرنے سے ہونے والی تکلیف کو روکنے اورجوڑوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں معاونت کرتی ہے۔ “
قابل ذکر ہے کہ ڈپارٹمنٹ آف گیمز اینڈ اسپورٹس ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شعبہ سنسکرت ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پندرہ سے انیس جون دوہزار چھبیس تک اور اٹھائیس اپریل دوہزار چھبیس سے چھ مئی دوہزار چھبیس تک بالترتیب مختلف یوگا ٹریننگ سیشن ورکشاپ منعقد کیے تھے۔آج یونیورسٹی میں یوگا کی جملہ سرگرمیاں پروفیسر نفیس احمد ڈائریکٹر (گیمز اینڈ اسپورٹس)جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر نیلوفر افضل، ڈین آف اسٹوڈینٹس ویلفیئر ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہنمائی میں منعقد ہوئیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais