
5-1 سے شکست، نیدرلینڈز شاندار جیت کے ساتھ گروپ ایف میں سرفہرست
ہیوسٹن،21جون (ہ س )۔
فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ایف میں یکطرفہ مقابلے میں ہالینڈ نے سویڈن کو 5-1 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر گروپ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کرلیا۔ برائن بروبی اور کوڈی گیکپو نے اس شاندار فتح میں دو دو گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی ناک آو¿ٹ مرحلے تک رسائی کی راہ ہموار کی۔
ہالینڈ نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ رویہ اپنایا اور سویڈن کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔
ا سٹار کھلاڑی برائن برابی نے میچ کے 5ویں اور 17ویں منٹ میں بیک ٹو بیک گول کر کے سویڈن کو بیک فٹ پر ڈال دیا۔
کوڈی گیکپو نے دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 47ویں اور 54ویں منٹ میں دو شاندار گول کر کے ٹیم کی برتری کو 4-0 کر دیا اور میچ کو مکمل طور پر سویڈن کی پہنچ سے دور کر دیا۔
59 ویں منٹ میں سویڈن کے انتھونی ایلنگا نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کا کھاتہ کھولا اور فرق کو کچھ کم(4-1) کیا ۔ لیکن یہ واپسی کے لیے کافی نہیں تھا۔ میچ کے اختتام سے عین قبل 89ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی کریسینسیو سومرویل نے شاندار سولو گول کر کے نیدرلینڈز کی 5-1 سے تاریخی فتح پر مہر ثبت کر دی۔ ڈچ گول کیپر بارٹ وربروگن نے بھی پورے میچ میں کچھ شاندار بچاو¿ کیا۔
اس میچ میں دو گول کے ساتھ کوڈی گیکپو اب ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں پانچ گول تک پہنچ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں نیدرلینڈز کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے کے لیجنڈ ڈچ فٹبالر رابن وین پرسی کے تاریخی ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ